وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس۔ جولائی 2020

Posted On: 22 JUL 2020 1:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 جولائی 2020،          رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  22 جولائی 2020 کو ایئر ہیڈ کوارٹر وایو بھون میں  فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس (اے ایف سی سی) کا افتتاح کیا۔ چیف آف ایئر اسٹاف  ایئر چیف مارشل آر کے ایچ بھدوریا نے رکشا منتری اور  وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسروں کا استقبال کیا۔

فضائیہ کے کمانڈروں  سے اپنے خطاب میں  رکشا منتری نے گزشتہ چند ماہ کے دوران  کارروائی کرنے کی اپنی صلاحیتوں  کو فروغ دینے کے لئے  ہندوستانی فضائیہ کی فعال  سرگرمیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ جس پروفیشنل طریقے سے ہندوستانی فضائیہ نے  بالا کوٹ  پر فضائی حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ  مشرقی لداخ میں  موجودہ صورتحال کے پیش نظر  آگے کے مقامات تک  ہندوستانی فضائیہ کا ساز و سامان   تیزی پہنچایا ہے، اس سے  دشمنوں کو ایک  مضبوط پیغام ملا ہے۔ رکشا منتری نے کہا کہ پنی خود مختاری کی حفاظت کرنے کا ملک کا  عزم مسلح دستوں کی صلاحیتوں پر  عوام کے اعتماد پر مضبوطی سے قائم  ہے۔ انہوں نے  ایل اے سی پر  کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا اور ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ وہ  ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔

انہوں نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے سلسلے میں  ملک کی کوششوں  کی حمایت  میں  ہندوستانی فضائیہ کے شاندار تعاو ن کی بھی ستائش کی اور  متعدد  ایچ اے  ڈی آر مشنوں کے دوران  اس کے رول کی  تعریف کی۔ انہوں نے  دفاعی پروڈکشن میں  خود کفیلی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس بار  اے ایف سی سی  کا موضوع بھی   بہت  مناسب ہے یعنی  ‘‘ آئندہ دہائی میں  ہندوستانی فضائیہ ’’۔ انہوں نےکہا کہ یہ موضوع آنے والے دنوں میں  ہندوستان میں  پروڈکشن کرنے کی کوششوں  میں اضافے کےلئے بہت مناسب ہے۔ سی ڈی ایس کے تقرر اور ڈی ایم اے کی تشکیل سے  تینوں افواج  کے درمیان  تعاون اور یکجہتی میں اضافے کے کاموں کی بھی انہوں نے ستائش کی۔

رکشا منتری نے  ٹکنالوجی میں آنے والے تبدیلیوں کے مطابق  خود کو تیار کرنے اور  نینو ٹکنالوجی ،  مصنوعی ذہانت ، سائبر اور خلا کے  شعبے میں  ابھرتی ہوئی صلاحیتیں  پیدا کرنے  کی کوشش میں  ہندوستانی فضائیہ کے رول  کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی۔ انہوں نے  کمانڈروں کو یقین دلایا کہ مسلح دستوں کی تمام ضرورتوں  کو پورا کیا جائے گا چاہے وہ  مالیاتی ہوں یا دوسری قسم کی۔

کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے سی اے ایس نے کہا کہ  ہندوستانی فضائیہ  قلیل مدتی کے ساتھ ساتھ  اسٹریٹجک خطروں کا سامنا کرنے کے لئے بھی پوری طرح تیار ہے اور فضائیہ کی یونٹیں  دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی  کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  تعیناتی  اور افواج کی تیاری کو یقینی بنانے میں  تمام  کمانوں  نے جس طرح  فوری طور پر  رضامندی کا اظہار کیا ہے وہ  قابل تعریف ہے۔ انہوں نے زبردست ردعمل  کو یقینی بنانے کے لئے   قلیل  مدتی نوٹس پر  حالات  کا سامنا کرنے کی صلاحیت پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس تین روزہ کانفرنس کے دوران  کمانڈر  تمام ابھرتے ہوئے خطروں کا سامنا کرنے کے لئے  آئندہ دہائی میں  فضائیہ کی صلاحیت سازی پر  غور کرنے سے پہلے  تمام موجودہ  آپریشنل صورتحال اور تعیناتی کا جائزہ لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4075

                          



(Release ID: 1640449) Visitor Counter : 156