نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے یونیسیف کے ساتھ شراکت کی تاکہ آتم نربھر بھارت کے اہداف کے اصول کی خاطر ایک کروڑ نوجوان رضاکاروں کو جوڑنے کے عزم کو تقویت دی جاسکے


موجودہ چیلنج بھرے وقت میں یہ شراکت داری انتہائی مناسب ہے: جناب کرن رجیجیو

Posted On: 20 JUL 2020 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20/جولائی 2020 ۔ ہندوستان نے ایک کروڑ نوجوانوں کو جوڑنے اور آتم نربھر بھارت کے متعلق وزیر اعظم کی اپیل میں تعاون دینے کی خاطر کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو کے تصور کو عملی شکل دینے کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے یو واہ (یونیسیف کے ذریعے تشکیل شدہ متعدد حصص داروں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم) کے ساتھ ایک اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ پر دستخط کئے ہیں، تاکہ ہندوستان میں نوجوانوں کے درمیان رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے مل جل کر کام کرنے کے ساتھ ہی تعلیم و تعلم سے تعمیری کاموں، ہنرمندی اور سرگرم شہری بننے میں ان کی مدد کی جاسکے۔ اس شراکت داری کا آغاز نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما کے ذریعے کیا گیا اور یونیسیف کی ہندوستان میں نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق نے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو کی موجودگی میں اس پر دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FGKV.jpg

اس شراکت داری کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کرن رجیجیو نے کہا کہ یہ شراکت داری موجودہ چیلنج بھرے اوقات میں انتہائی موزوں ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ یہ ہماری موجودہ پالیسیوں پر مضبوطی کے ساتھ توجہ مرکوز کرے گی۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے ایک بالکل واضح لائحہ عمل وضع کیا ہے اور آتم نربھر بھارت کے تئیں ایک واضح اپیل کی ہے، اسے ہندوستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھانا ہے۔ ایک بڑی آبادی والا نوجوانوں پر مشتمل ملک ہونے کے ناطے  نہ صرف ہندوستان بلکہ  عالمی پلیٹ فارم پر کسی بھی  دائرۂ حیات میں نوجوانوں کا تعاون  ایک بڑی تبدیلی لاسکتی ہے۔

کرن رجیجیو نے مزید کہا کہ حکومت ہند نوجوانوں کی رائے اور ان کے خیالات سننے کے تئیں پابند عہد ہے۔ سوچنے کی یہ نئی راہیں وہ چیزیں ہیں جن کی ہمیں ہندوستان کے موجودہ اور آنے والے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے ایم وائی اے ایس نوجوانوں، یوواہ جیسے شراکت داروں اور سرکاری مشینری کے درمیان مؤثر پل کا کام کرسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Y51V.jpg

یہ شراکت داری وزارت اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے لئے ایک موقع فراہم کرے گی کہ وہ ہندوستان میں نوجوانوں کے ساتھ مل کر کام کریں، تاکہ تعلیم، ہنرمندی اور نوجوانوں کے لئے بیروزگاری سے متعلق چیلنجوں کا مشترکہ حل نکال سکیں اور اسے نافذ کرسکیں۔ اس میں صنعت سازی، نوجوانوں کی ہنرمندی کو مزید بہتر بنانے، توقعاتی سماجی – اقتصادی مواقع کے ساتھ روابط پیدا کرنے، نوجوانوں کے درمیان تبدیلی لانے اور شہری شراکت داری  کے عمل کو فروغ دینے، نوجوانوں کو کریئر گائیڈینس سپورٹ دینے، نوجوانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان راست مذاکرات کو سپورٹ کرنے اور فیڈ بیک میکانزم بنانے اور این ایس ایس و این وائی کے ایس کیڈر اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے متعلق رضاکار قوتوں کی صلاحیت سازی  جیسے کاموں میں اشتراک شامل ہے۔

شراکت داری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے کہا کہ ہم کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت کی سطح پر یوواہ کو ایک ایسے منفرد موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو نوجوانوں کے، نوجوانوں کے لئے اور نوجوانوں کے ساتھ عزائم اور خوابوں کی تکمیل کا ایک پلیٹ فارم دستیاب کراسکتا ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے این وائی کے ایس، این ایس ایس رضاکاروں کو ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا کرانے کا وعدہ کرتی ہے، اس سے انھیں عالمی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک موقع بھی ملے گا۔

ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ اور یو این ریزیڈینٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر یاسمین علی حق نے کہا کہ یوواہ ایک کلیدی حصص دار یعنی کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے کئی دہائیوں سے نوجوانوں کی ترقی اور ان کی شراکت داری کے لئے قدم بڑھایا ہے۔ کھیل کود اور نوجوانوں کی وزارت اور ہندوستان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی اس شراکت داری کے توسط سے یوواہ اس ملک کے نوجوانوں کو تعاون دے گا کہ وہ اپنا ایجنڈہ بناسکیں، اس کی قیادت کرسکیں اور آگے بڑھ سکیں۔ یہ آج خاص طور پر موزوں ہے چوں کہ ہمیں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ انھیں فیصلہ سازی سے متعلق عمل میں شامل کیا جاسکے اور ان کی زندگیوں سے متعلق امور / معاملات میں ان کے خیالات معلوم کیا جاسکے اور انھیں کارروائی کرنے کے لئے راغب کیا جاسکے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4042

20.07.2020



(Release ID: 1640119) Visitor Counter : 224