صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 سے 7 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب

Posted On: 20 JUL 2020 2:44PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،20 جولائی  / ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح میں  تیزی سے کمی آ رہی ہے  ۔ یہ شرح آج کم ہوکر  2.46 فی صد ہو گئی ہے۔  کووڈ – 19  سے متاثرہ افراد کی شرح اموات  بھارت میں  دنیا بھر میں سب سے کم ہے ۔  بہتر معیاری  دیکھ بھال کے پروٹوکول  کے ذریعے متعدل اور زیادہ  بیمار افراد کے  موثر طبی بندوبست  کی وجہ سے کووڈ کے مریضوں کی صحت یابی  کی شرح میں اضافہ   ہوا ہے ۔ مرکز کووڈ – 19 پر اجتماعی طور سے قابو پانے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام  علاقوں کی حکومتوں کی مدد کر رہا ہے ۔ اس طرح کی ایک پہل  نئی دلّی کے ایمس کا ای – آئی سی یو   پروگرام ہے ۔  شرح اموات میں کمی کے  مقصد سے ایمس نے   11 ریاستوں  کے 43 بڑے اسپتالوں کو  اپنے تجربات   اور تکنیکی مشاورت   سے مدد دی ہے اور آئی سی یو کے مریضوں  کے لئے طبی  بندوبست  میں اپنی مہارت  سے فیض پہنچایا ہے ۔ اس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے  مریضوں کے علاج میں ، اُن  اسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

          اب تک کووڈ – 19 کے 7 لاکھ سے زیادہ مریض  صحت یاب ہو چکے ہیں ، جنہیں چھٹی دے دی گئی ہے ۔   اس کے ساتھ ہی کووڈ کے زیرِ علاج مریضوں  اور  صحت یاب ہونے والے مریضوں کے درمیان  فرق میں اور اضافہ ہو گیا ہے  ، جہاں 309627 مریض داخل کئے گئے ہیں ، جب کہ 22664 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اب صحت یابی کی شرح 62.62 فی صد ہو گئی ہے ۔

          تمام  390459 زیر علاج مریضوں پر پوری توجہ دی جا رہی ہے  اور انہیں اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے ۔  

کووڈ  - 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019[at]gov[dot]in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔ 

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔   

                   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

(20-07-2020)

U. No.  4031


(Release ID: 1640115) Visitor Counter : 264