وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کہ کمانڈروں کی کانفرنس

Posted On: 20 JUL 2020 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ، 2020  /  بھارتی فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس (اے ایف پی سی )  22 سے 24 جولائی 2020 کو نئی دلی کے فضائیہ کہ صدر دفتر (وایو بھون ) میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘اگلی دہائی میں بھارتی فضائیہ’’ ۔ امید ہے کہ عزت مآب  رکشا منتری 22 جولائی 2020 کو اے ایف پی سی کا افتتاح کریں گے۔ دفاع کے سکریٹری اور دفاعی پیداوار کے سکریٹری کے بھی افتتاح کے دوران موجود رہنے کی امید ہے۔

اے ایف پی سی کی صدارت چیف آف دا ایئر اسٹاف (سی اے ایس) ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ کریں  گے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں  کام کاج کے موجودہ منظر نامے اور تعیناتیوں پر مذاکرات کیے جائیں گے۔  اگلی دہائی میں بھارتی فضائیہ کے کام کاج کی صلاحیت سے متعلق لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔20

U – 4044



(Release ID: 1640111) Visitor Counter : 75