صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں شرح اموات (سی ایف آر) پہلی بار 2.5 فیصد سے نیچے آئی


29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی ایف آر قومی اوسط سے کم درج کی گئی

Posted On: 19 JUL 2020 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/جولائی 2020 ۔ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے اسپتال میں داخل مریضوں کے لئے خاطرخواہ کلینکل مینجمنٹ پر مرکوز کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان میں کیس فیٹیلٹی ریٹ (سی ایف آر) یعنی شرح اموات 2.5 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئےدیکھ بھال سے متعلق جامع معیار پر مبنی مؤثر حکمت عملی، بڑے پیمانے پر جانچ اور معیاری کلینکل مینجمنٹ پروٹوکول کے سبب کیس فیٹیلٹی ریٹ (سی ایف آر) میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ سی ایف آر تیزی کے ساتھ گرررہی ہےاور اس کی موجودہ شرح 2.49 فیصد ہے۔ ہندوستان کووڈ-19 کی وبا سے ہونے والی اموات کے تناظر میں دنیا میں سب سے کم شرح اموات والا ملک ہے۔

مرکز کی رہنمائی میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے سرکاری اور نجی شعبے کی کوششوں سے کووڈ کی جانچ اور اسپتال کے بنیادی ڈھانچے میں سدھار کیا ہے۔ کئی ریاستوں نے بزرگوں، حاملہ خواتین اور دیگر امراض سے متاثر کمزور لوگوں کا پتہ لگانے اور ان کی پہچان کرنے کے لئے آبادی کا سروے کیا۔ موبائل ایپس جیسے تکنیکی حل کی مدد سے کرائے گئے سروے سے بیماری کے حوالے سے زیادہ خطرے والے لوگوں پر مسلسل نظر رکھنے کو یقینی بنایا گیا۔ اس سے انفیکشن کی شروع میں ہی پہچان کرنے، وقت رہتے کلینکل علاج کرنے اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں مدد ملی۔ زمینی سطح پر آشا اور اے این ایم جیسے صف اوّل کے صحت کارکنوں نے مہاجر مزدوروں کے بندوبست اور کمیونٹی کی سطح پر بیداری میں اضافہ کرنے کا قابل ستائش کام انجام دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستان میں قومی اوسط سے کم سی ایف آر والی 29 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہوگئے ہیں۔ 5 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی ایف آر صفر ہے۔ 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سی ایف آر ایک فیصد سے کم ہے۔ یہ ملک کے سرکاری صحت نظام کے ذریعے کئے گئے قابل ستائش کام کو ظاہر کرتا ہے۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

شرح اموات

(فیصد)

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

شرح اموت

(فیصد)

منی پوری

0.00

ہماچل پردیش

0.75

ناگالینڈ

0.00

بہار

0.83

سکم

0.00

جھارکھنڈ

0.86

میزورم

0.00

تلنگانہ

0.93

جزائر انڈمان و نیکوبار

0.00

اتراکھنڈ

1.22

لداخ (یو ٹی)

0.09

آندھرا پردیش

1.31

تری پورہ

0.19

ہریانہ

1.35

آسام

0.23

تمل ناڈو

1.45

دادر و نگر حویلی

اور دمن و دیو

0.33

پڈوچیری

1.48

کیرالہ

0.34

چنڈی گڑھ

1.71

چھتیس گڑھ

0.46

جموں و کشمیر (یو ٹی)

1.79

اروناچل پردیش

0.46

راجستھان

1.94

میگھالیہ

0.48

کرناٹک

2.08

اڈیشہ

0.51

اترپردیش

2.36

گوا

0.60

 

 

 

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in  اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 4015


(Release ID: 1639820) Visitor Counter : 258