مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم سواندھی موبائل ایپ کا آغاز خوانچہ فروشوں کو ان کے گھروں پر چھوٹے قرض فراہم کرنے کی سہولت کے لیے کیا گیا


ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 154000 سے زیادہ خوانچہ فروشوں نے کام کاج کے لیے قرض کے لیے درخواستیں دی جن میں 48000 درخواستوں کو منظوری دی جا چکی ہے

Posted On: 17 JUL 2020 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 جولائی ، 2020  / ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے وزیراعظم کے خوانچہ فروش آتم نربھر ندھی ، پی ایم سواندھی کے آج  موبائل ایپ کا آغاز کیا۔ اس ایپ کا مقصد قرض دینے والے اداروں کے لیے صارف دوست ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا ہے نیز اس اسکیم کے تحت خوانچہ فروشوں کو قرض سے متعلق فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں اور خوانچہ فروشوں کے قرض کی درخواستوں پر غور و خوض کرنا ہے۔ آغاز کی اس تقریب کا انعقاد ایک ڈیڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا جس میں وزارت کے سینئر افسران ، شہری ترقی کے محکمے سے وابستہ پرنسپل سکریٹریز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

پی ایم سوندھی موبائل ایپ ڈیجیٹل ڈیکنالوجی کے استعمال کو بڑھاوا دینے کی طرف ایک قدم ہے اور اس سے بینکنگ خط و کتابت اور نان بینکنگ مالی کمپنیوں، چھوٹے قرض دینے والے اداروں  کے ایجینٹوں اور فیلڈ اہلکار جن کا تال میل خوانچہ فروشوں سے رہتا ہے ، انہیں اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ انہوں نے اپنے اسکیم میں زیادہ سے زیادہ خوانچہ فروشوں کو شامل کر لیا ہے۔  باور کیا جاتا ہے کہ موبائل ایپ کے آغاز سے اسکیم کی عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی کو ایک رفتار ملے گی اور خوانچہ فروشوں کو چھوٹے قرض کی سہولت ، ڈیجیٹل طریقے سے دستیاب ہوگی۔

وزارت نے 29 جون 2020 کو ایک ویب پورٹل کا آغاز کیا تھا ۔ اس ایپ میں وہ سبھی فیچرز ہیں جو پی ایم سواندھی کے ویب پورٹل میں موجود ہیں۔ ان فیچرز میں سروے ڈیٹا میں خوانچہ فروش کی تلاش ، درخواست دہندگان کا ای – کے وائی سی اور بروقت مانیٹرنگ شامل ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ پی ایم سواندھی کے تحت 2 جولائی 2020 سے جب سے قرض دینے کا عمل شروع ہوا ہے 154000 سے زیادہ خوانچہ فروشوں نے درخواست دے چکے ہیں۔ ان خوانچہ فروشوں کا تعلق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے ۔ ان درخواستوں میں سے 48000 سے زیادہ درخواستوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

پی ایم سواندھی کا اغاز خوانچہ فروشوں کو مناسب شرحوں پر کام کاج کے لیے قرض فراہم کرنے کی غرض سے یکم جون 2020 کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کیا تھا۔ تاکہ یہ خوانچہ فروش اپنی  گزر بسر بحال کر سکیں جو کووڈ – 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے منفی طور پر متاثر ہوئی تھی۔ اس اسکیم کا نشانہ 50 لاکھ سےزیادہ ان خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچانا ہے جو 24 مارچ 2020 سے پہلے  شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کر رہے تھے۔ جن علاقوں میں شہروں کے آس پاس دیہی علاقے بھی شامل ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خوانچہ فروش 10000 روپے تک کا قرض لے سکتے ہیں  جسے ایک سال کی مدت میں ماہانہ قسطوں میں لوٹایا جا سکتا ہے۔  قرض کی بروقت یا جلد ادائیگی کی صورت میں 7 فیصد سالانہ کی سود سبسڈی بھی دی جائے گی۔  یہ سود سبسڈی قرض لینے والے کے بینک کھاتے میں براہ راست فائدے کی منتقلی کے ذریعے تی ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔07۔17

U – 3986



(Release ID: 1639544) Visitor Counter : 227