بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے اے ایس کے او میریٹائم اے ایس، ناروے کے لئے آٹونومس الیکٹرک ویسلس کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کئے


مرکزی وزیر من سکھ منڈاویا نے جہاز سازی کی صنعت کے شعبے میں تاریخی سنگ میل قائم کرنے کے لئے سی ایس ایل کی ستائش کی

Posted On: 16 JUL 2020 4:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16/جولائی 2020 ۔ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)، کوچی نے اے ایس کے او میریٹائم اے ایس، ناروے کے لئے دو عدد آٹونومس الیکٹرک فیری کی تعمیر اور سپلائی کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، جس میں 2 مزید آئیڈنٹیکل ویسیلس بنانے کا متبادل بھی موجود ہے۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے اے ایس کے او میریٹائم، ناروے کے لئے دنیا کا پہلا مکمل طور پر خودکار الیکٹرک ویسیل بنانے کا ٹھیکہ حاصل کرنے اور جہاز سازی کی صنعت میں تاریخی سنگ میل قائم کرنے کے لئے سی ایس ایل کی ستائش کی ہے۔ جناب منڈاویا نے کہا کہ سی ایس ایل نے متعدد گلوبل شپ یارڈ سے مسابقت کرکے اور اپنے حسن اعتبار اور تاریخ کی بدولت یہ ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

Description: twitter CSl.PNG

سی ایس ایل ہندوستان میں سب سے بڑی کمرشیل جہاز ساز کمپنی ہے۔ کمپنی کو برآمد کا یہ باوقار آرڈر اے ایس کے او میریٹائم اے ایس سے ملا ہے، جو کہ نارجس گروپن اے ایس اے کا ایک ذیلی گروپ ہے اور ناروے کے ریٹیل سگمنٹ کے سب سے بڑے پلیئر میں سے ایک ہے۔

یہ آٹونومس الیکٹرک ویسیل پروجیکٹ ناروے میں ایک بہت ہی اہم پروجیکٹ ہے جس کو جزوی طور پر ناروے کی حکومت مالی مدد دے رہی ہے اور جس کا مقصد پورے اوسلو جورڈ میں اخراج سے پاک، سامانوں کے نقل و حمل کو یقینی بنانا ہے۔ ان جہازوں کا بندوبست میسرز ماسٹرلی اے ایس کے ہاتھ میں ہوگا،  یہ پہلی کمپنی ہے جسے آٹونومس ویسیلس کے تکنیکی بندوبست اور آپریشن کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی آٹونومس ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی قائد کی حیثیت رکھنے والی میسرز کونگس برگ اور سب سے بڑی میریٹائم شپنگ کمپنیوں میں سے ایک میسرز وِل ہیلسن کے درمیان جوائنٹ وینچر ہے۔ جیسے ہی یہ جہاز چلنے لگے گا یہ صفر کاربن اخراج والے آٹونومس ویسیلس کے شعبے میں مرچینٹ شپنگ ورلڈ کے لئے ایک نئی مثال قائم کرے گا۔

67میٹر لمبے یہ جہاز ابتدائی طور پر ایک فل – الیکٹرک ٹرانسپورٹ فیری کے طور پر ڈیلیور کئے جائیں گے، جس میں 1846 کے ڈبلیو ایچ صلاحیت کی حامل بیٹری ہوگی۔ آٹونومس ایکوائپمنٹ  کی شروعات اور ناروے میں فیلڈ ٹرائل کے بعد یہ اے ایس کے او کے مکمل طور پر آٹونومس فیری کے طور پر چلایا جائے گا، جو 16 مکمل طور پر لوڈیڈ اسٹینڈرڈ ای یو ٹریلرس کو ایک ساتھ جارڈس میں چلانے کا اہل ہوں گے۔ ان جہازوں کا ڈیزائن نیول مائنامک ناروے نے کونگس برگ میریٹائم سسٹمس کا استعمال کرکے کیا ہے، جس کی تفصیلی انجینئرنگ سی ایس ایل کے ذریعہ کی جائے گی۔ ان کی تعمیر ڈی این وی، جی ایل کلاسیفکیشن کے تحت کی جائے گی اور اس پر جھنڈا  ناروے میں لگایا جائے گا۔

سی ایس ایل نے یہ ایکسپورٹ آرڈر متعدد گلوبل شپ یارڈ کے تفصیلی تجزیے کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کی بنیاد صارفین کی نگاہ میں اس کمپنی کی قدر و قیمت ہے۔ مغربی یورپ میں باوقار خریداروں کو عالمی معیار کے جہاز  ڈیلیور کرنے کی سی ایس ایل کی ثابت شدہ اہلیت اور ٹریک ریکارڈ بھی کمپنی کے حق میں معاون ثابت ہوا۔ وبا کی وجہ سے موجودہ بندشوں کے دوران سی ایس ایل کو یہ ٹھیکہ حاصل ہونا انتہائی اہم ہے۔ سی ایس ایل پہلے سے ہی کوچی واٹر میٹرو کے لئے 23 ہائی برڈ الیکٹرک بوٹس بنانے کے کام میں لگی ہوئی ہے۔

توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ سی ایس ایل کو دنیا کی ان صف اوّل کی جہاز ساز کمپنیوں کی صف میں لا کھڑا کرے گا جو ہائی ٹیک جہاز بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3953


(Release ID: 1639302) Visitor Counter : 172