بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ہندوستان نے کوئر (ناریل کا ریشہ)  اور کوئر مصنوعات کی برآمدات کے معاملے میں اب تک کی سب سے بلند سطح تک رسائی حاصل کی

Posted On: 15 JUL 2020 3:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی 2020 ۔ مالی سال 2019-20 میں ہندوستان سے 2757.90 کروڑ روپئے کے کوئر (ناریل کا ریشہ) اور کوئر مصنوعات کی برآمدات کی گئی، جو کہ اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے اور جو مالی سال 2018-19 کے مقابلے تقریباً 30 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2018-19 میں 2728.04 کروڑ روپئے کی برآمدات ہوئی تھیں۔ سال 2019-20 کے دوران ملک سے 988996 میٹرک ٹن کوئر اور کوئر مصنوعات کی برآمدات ہوئی، جبکہ گزشتہ برس کے دوران یہ برآمدات 964046 میٹرک ٹن ہوئی تھی۔ ناریل ریشے سے تیار مصنوعات جیسے کوئر پتھ (گودا)، گچھے دار چٹائیوں، کوئر جیو-ٹیکسٹائل، کوئر رَگ (دُھسّا) اور قالین، دوسری قسم کے کوئر، کوئر رسّی اور پاور لوم چٹائیوں کی برآمدات میں مقدار اور قدر دونوں کے اعتبار سے اضافہ درج کیا گیا۔ ہینڈ لوم چٹائیوں، کوئر یارن، ربرائزڈ کوئر اور پاورلوم میٹنگ جیسی مصنوعات کی برآمدات میں مقدار کے اعتبار سے کمی آئی، لیکن قدر کے اعتبار سے اضافہ ہوا۔

  • ملک کے کوئر مصنوعات کی کل برآمدات میں کوئر پتھ کا حصہ 49 فیصد رہا اور اس سے 1349.63 کروڑ روپئے کی کمائی ہوئی۔
  • کل برآمدات میں کوئر فائبر کی برآمدات کا حصہ 18 فیصد رہا اور اس سے 498.43 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔
  • اگر ویلیو ایڈیڈ سامانوں کو ایک ساتھ ملا دیا جائے تو کل برآمدات میں اس کی حصے داری 33 فیصد رہی۔
  • ٹفٹیڈ میٹ (گچھے دار چٹائیوں) کا معاملہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات میں چوٹی پر رہا (قدر کے اعتبار سے 20 فیصد)
  • اس مدت کے دوران کوئر اور کوئر مصنوعات کی برآمدات میں کبھی بھی کمی نہیں دیکھی گئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کاروبار کے حوالے سے کوئر انٹرپرینیور کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  • کوئر اور کوئر مصنوعات کے گھریلو بازار میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
  • یہ برآمدات ہندوستان کی متعدد بندرگاہوں کے ذریعے کی جاتی ہیں، جس میں سے تقریباً 99 فیصد کوئر اور کوئر مصنوعات کی برآمدات ٹوٹی کورین، کوچین اور چنئی بندرگاہوں سے ہوتی ہے۔ وہ دیگر اہم بندرگاہیں جہاں سے کوئر اور کوئر مصنوعات کی برآمدات ہوتی ہیں وہ ہیں وشاکھاپٹنم، ممبئی، کولکاتہ وغیرہ۔ چھوٹے پیمانے پر برآمدات کنّور، کوئمبٹور اور رکسول سے سڑک کے راستے ہوئیں۔

 

برآمدات کی بندرگاہ وار تفصیلات حسب ذیل ہیں:

بندرگاہ وار برآمدات (2019-20)

 
 

نمبر شمار

بندرگاہ / برآمدات کی جگہ

مقدار

(میٹرک ٹن)

قدر

(روپئے لاکھ)

 

1

ٹوٹی کورین

519144

122910.39

 

2

کوچین

217930

107023.69

 

3

چنئی

238970

43159.93

 

4

وشاکھا پٹنم

11578

1871.26

 

5

ممبئی

1145

596.15

 

6

کولکاتہ

113

131.89

 

7

بنگلور

41

58.19

 

8

دیگر (بذریعہ سڑک)

75

38.63

 
 

کل

988996

275790.13

 

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3920

 



(Release ID: 1638852) Visitor Counter : 169