وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے ‘مائی لائف-مائی یوگا’ویڈیو بلاگنگ مقابلے میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے

Posted On: 14 JUL 2020 6:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14 جولائی، 2020: ‘مائی لائف-مائی یوگا’ویڈیو بلاگنگ مقابلے میں جیتنے والوں کے ناموں کا آج اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یہ عالمی مقابلہ آیوش کی وزارت اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر)کی ایک مشترکہ کوشش ہے، جس کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کے چھٹے بین الاقوامی دن کے موقع پر 31 مئی 2020ء کو کی تھی۔

یہ مقابلہ چھ زمروں میں منعقد ہوا۔ پیشہ ورانہ، بالغ(18 سال سے زیادہ)اور نوجوان(18 سال سے کم) مردوں اور عورتوں کے مقابلوں پر الگ الگ غور کیا گیا۔ بھارت سے کل ملاکر35141 انٹریز موصول ہوئی تھیں اور تقریباً 2000انٹریز دوسرے ملکوں سے موصول ہوئی تھیں۔دوسرے ملکوں کی انٹریز کی جانچ متعلقہ بھارتی مشنوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔

پیشہ ورانہ زمرے میں اول نمبر پر آنے والےاشواتھ ہیگڑے(مرد)اور رجنی گہلوت(عورت) رہے۔ راج پال سنگھ آریہ اور شیلی پرساد بالغ زمرے میں (18 سال سے زیادہ)اور پرنئے شرما اور نیویہ ایس ایچ نوجوان(18 سال سے کم)کے زمرے میں اول نمبر پر آئے۔

بھارت سے جو انٹریز موصول ہوئی تھیں، ان کی جانچ 200 یوگا ماہرین نے کی اور 160 ویڈیوز کو منتخب کیاگیا۔ اس کے علاوہ ان زمروں کی 15 ممبروں کی ایک جیوری نے انٹریز کی جانچ کی اور انہیں منتخب کیا۔ جیتنے والوں کا فیصلہ جیوری کے ممبروں نے انہیں دیئے گئے نمبروں کی بنیاد پر اور اوسط کی بنیاد پر کیاگیا۔ جن لوگوں نے سب سے زیادہ اوسط نمبر حاصل کئے، انہیں فتحیاب قرارد یا گیا۔

یہ مقابلہ پوری دنیا کے لئے کھلاہوا تھا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے شرکاء کے لئے ضروری تھا کہ وہ تین منٹ کا ایک ویڈیو تین یوگا پریکٹسوں (کِریا، آسن، پرانایام، بند یا مُدرا)کے بارے میں اپلوڈ کریں۔ اس میں ایک مختصر ویڈیو پیغام اس بارے میں بھی ہونا چاہئے کہ کس طرح یوگا کی مشکوں نے ان کی زندگی پر اثر ڈالا۔یہ ویڈیو فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹاگرام پرمقابلے کے ہیش ٹیگ‘مائی لائف-مائی یوگا’ کے ذریعے اپلوڈ کئے گئے۔ یہ مقابلہ یوگا کے بین الاقوامی دن یعنی 21جون 2020ء کو رات11 بج کر 50 منٹ پربند ہوگیا۔

بھارت میں 6 زمروں میں جیتنےوالوں کے نام اس طرح ہیں:

پیشہ ورانہ زمرہ

مرد

نمبر شمار

نام

شرکت کرنے والوں کی آئی ڈی

مقام

فتحیاب

1

اشواتھ ہیگڑے

NOPaRGKqa

سرسی-کرناٹک-انڈیا

پہلا انعام

2

ایچ اے پٹیل

IndiaIG2424

تفصیلات کا انتظار ہے

دوسرا انعام

3

رشی پال

UvosV94Hp

ہری دوار-اتراکھنڈ-انڈیا

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عورت

 

نمبر شمار

نام

شرکت کرنے والوں کی آئی ڈی

مقام

فتحیاب

1

رجنی گہلوت

5657773

تفصیلات کا انتظار ہے

پہلا انعام

2

پوجا پٹیل

IndiaIG1089

تفصیلات کا انتظار ہے

دوسرا انعام

3

جھانوی پرتبھا پٹیل

India-T457

تفصیلات کا انتظار ہے

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بالغ(18 سال سے زیادہ) کا زمرہ:II

مرد

 

نمبر شمار

نام

شرکت کرنے والوں کی آئی ڈی

مقام

فتحیاب

1

راج پال سنگھ آریہ

GHFK3Seok

شاملی-اترپردیش-بھارت

پہلا انعام

2

ہرشت پریہار

Ny1gvx0pA

چنڈی گڑھ-چنڈی گڑھ-بھارت

دوسرا انعام

3

نتن تاناجی پاؤلے

Txb_H8_bu

پونے-مہاراشٹر-بھارت

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عورت

نمبر شمار

نام

شرکت کرنے والوں کی آئی ڈی

مقام

فتحیاب

1

شیلی پرساد

fUkqrq9Of

بنگلورو-کرناٹک

پہلا انعام

2

اکانچھا

IndiaIG1635

تفصیلات کا انتظار ہے

دوسرا انعام

3

یوبی استھستا

SckM9x1C4

نگر کوائل-تمل ناڈو-بھارت

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 نوجوانوں کا زمرہ(18 سال سے کم)III

مرد

نمبر شمار

نام

شرکت کرنے والوں کی آئی ڈی

مقام

فتحیاب

1

پرنئے شرما

Y4qsge-4i

سہارنپور-اترپردیش-بھارت

پہلا انعام

2

سنّی

vqgQGmrK6

تفصیلات کا انتظار ہے

دوسرا انعام

3

کبیلن سبرمنیم

3FPdAMyqt

کرور-تمل ناڈو-بھارت

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

عورت

 

نمبر شمار

نام

مقام

فتحیاب

1

نیویا ایس ایچ

چنکن کدائی اینڈ پوسٹ، کنیاکماری ضلع

پہلا انعام

2

اونی رام رکشنی

پونے-مہاراشٹر

دوسرا انعام

3

مانوی ویاس

حسار-ہریانہ

تیسرا انعام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بیرون ملک کے جیتنے والوں کے ناموں کا بعد علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔

***

-----------------------

م ن۔ج۔ ن ع

U NO: 3906



(Release ID: 1638675) Visitor Counter : 199