کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دوا سازی کا محکمہ بڑے پیمانے پر دوائیں تیار کرنے کے تین مقامات اور طبی آلات تیار کرنے کے چار مقامات کے انتخاب کے لیے رہنما خطوط کو قطعی شکل دے رہا ہے


پنجاب سرکار نے ریاست میں بڑے پیمانے پر دوا سازی کے پارک تیار کرنے کے لیے مدد دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے

Posted On: 13 JUL 2020 5:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13 جولائی ، 2020  /  کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ دوا سازی کا محکمہ کچھ رہنما خطوط کو قطعی شکل دے رہا ہے، جو ملک میں بڑے پیمانے پردوا سازی کے تین پارک اور طبی آلات تیار کرنے کے چار پارکوں کے لیے مقامات کا انتخاب کرنے کی بنیاد فراہم ہوگی۔ 

 

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2020/jul/i202071301.jpeg

 

پنجاب کے وزیر خزانہ جناب منپریت سنگھ بادل نے نئی دلی میں آج جناب ڈی وی سدانند گوڑا سے ملاقات کی اور پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں بڑے پیمانے پر دوا سازی کا ایک مجوزہ پارک قائم کرنے پر غور و خوض کے لیے جناب گوڑا کو درخواست کا ایک مراسلہ سپرد کیا۔

جناب گوڑا نے  پارک تیار کرنے کے لیے مدد دینے میں دلچسپی کا اظہار کرنے پر جناب بادل کا شکریہ ادا کیا۔

جناب بادل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھٹنڈا میں اچھی کنکٹی ویٹی ، پانی  اور زمین دستیاب ہے اور ریاست میں یو ایس ایف ڈی اے کی منظور شدہ کچھ سب سے بڑی دوا ساز کمپنیاں اور این آئی پی ای آر، آئی آئی ایس ای آر، اے آئی آئی ایم ایس جیسے دوا ساز ادارے پہلے ہی موجود ہیں۔

اہم اے پی آئی / کے ایس ایم اور طبی آلات کی گھریلو پیداوار کو بڑھاوا دینے کی غرض سے مرکزی کابینہ نے 12 مارچ 2020 کو ایک اسکیم کو منظوری دی تھی، جس کے تحت بڑے پیمانے پر دوا سازی کے تین مقامات اور طبی آلات تیار کرنے کے چار پارکوں کی تعمیر کی جائے گی، جس میں حکومت ہند ریاستوں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ جس کی زیادہ سے زیادہ حد بڑے پیمانے پر دوا سازی کے پارک کے لیے 1000 کروڑ روپے کی حد مقرر ہوگی اور طبی آلات تیار کرنے کے کسی پارک کے لیے 100 کروڑ روپے کی حد مقرر ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت ہند نے پیداوار سے متعلق ایک ترغیبی اسکیم کا اعلان بھی کیا ہے  جس کے تحت اہم سامان  / ڈرگ انٹرمیڈیٹ و اے پی آئی اور طبی آلات کی گھریلو پیداوار کو ملک بھر میں فروغ دینا ہے۔  ان اسکیموں پر کل تقریباً 13760 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ بڑے پیمانے پر دوا سازی کے پارک تعمیر کرنے کی اسکیم کے بارے میں امید ہے کہ ایک تقریباً 46400 کروڑ روپے مالیت کی بڑے پیمانے پر دواؤں کی پیداوار ہوگی جس میں بعد میں اضافہ بھی ہوگا، جبکہ طبی آلات تیار کرنے کے پارک کی تعمیر کی اسکیم سے تقریباً 68437 کروڑ روپے  کی مالیت کے طبی آلات کی پیداوار ہوگی جس میں بعد میں اضافہ بھی ہوگا۔ ان اسکیموں سے روزگار کے موقعوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3874



(Release ID: 1638475) Visitor Counter : 138