وزیراعظم کا دفتر

گوگل کے سی ای او نے بھارت میں وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کی ہے


گوگل کے سی ای او نے بھارت میں بڑے پیمانے پر گوگل کی سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کو واقف کرایا

ٹیکنالوجی کسانوں کیلئے بڑی مفید ثابت ہوئی ہے، زراعت میں اے آئی کے زبردست امکانات ہیں:وزیراعظم

آن لائن تعلیم کے دائرے کو وسیع کرنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور مادری زبان میں رسائی تک ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 13 JUL 2020 2:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13 جولائی، 2020:

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوگل کے سی ای او جناب سندر پیچائی سے بات چیت کی۔

جناب پیچائی نے وزیراعظم کو ان کوششوں سے آگاہ کیا جو گوگل نے کووڈ-19 کے بارے میں آگاہی اور قابل بھروسہ اطلاعات فراہم کرنے میں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں جو سخت قدم اٹھایا تھا اس نے بھارت میں وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ وزیراعظم نے غلط اطلاعات کے خلاف جدوجہد کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں گوگل نے جو رول ادا کیا ہے اس کی ستائش کی۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی خدمت فراہم کرنے میں ٹیکنالوجی کی مدد کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے باشندے ٹیکنالوجی کو تیزرفتاری کے ساتھ اپنارہے ہیں، انہوں نے کسانوں کے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات کی اور زراعت کے میدان میں اے آئی کے وسیع نوعیت کے امکانی فائدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ورچول لیبس کے امکانات پر بھی بات کی جسے طلباء اور کسان دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔ سندر پیچائی نے وزیراعظم کو گوگل کی طرف سے نئی مصنوعات اور نئے اقدامات کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے سیلاب کے بارے میں پیشگوئی کرنے کی گوگل کی کوششوں کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلورو میں اے آئی  ریسرچ لیب کی شروعات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم کو بھارت میں ایک بڑے سرمایہ کاری فنڈ اور اسٹریٹیجک شراکت داریوں کے بارے میں گوگل کے منصوبے سے واقف کرایا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے کھلی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ہنرمندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زراعت میں اصلاحات اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی مہم کے سلسلے میں حکومت کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔

وزیراعظم نے رازداری کے متعلق تشویش اور ڈاٹا سیکورٹی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی کمپنیوں  کو چاہئے کہ بھروسے میں جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے سائبر جرائم اور سائبر حملوں کی شکل میں خطرات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔جن دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں آن لائن تعلیم کا دائرہ بڑھانےاور ڈیجیٹل ادائیگی  کے شعبے میں پیش رفت کے تعلق سے ٹیکنالوجیکل معاملات شامل تھے۔

-----------------------

م ن۔ج۔ ن ع

U NO: 3868



(Release ID: 1638366) Visitor Counter : 195