صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحتیات ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئی؛ یہ تعداد سرگرم کیسوں سے 2.31 لاکھ زیادہ ہے


صحتیاتی کی شرح تقریباً 63 فیصد ہے

Posted On: 11 JUL 2020 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 جولائی،        کووڈ-19 کو محدود کرنے اور پھیلنے سے روکنے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں نے بہت سے سرگرم احتیاطی اور مربوط اقدامات کیے ہیں۔ گھیرا بندی والے علاقوں پر مؤثر عملدرآمد ، نگرانی کی کارروائیوں، بروقت تشخیص اور مؤثر کلینیکل بندوبست کی وجہ سے کووڈ-19 کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج 5 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ اب تک 515385 کووڈ-19 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کووڈ-19 کے سرگرم کیسوں سے 231978 زیادہ ہے۔

بتدریج بڑھتے ہوئے فرق کےساتھ صحتیابی کی شرح مزید بہتر ہوکر 62.78 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے  24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 19870 صحتیاب ہوچکے ہیں اور انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس وقت 283407 سرگرم کیس ہیں جو یا تو مرکزی یا ریاستی حکومت کے اسپتالوں میں طبی نگرانی میں ہیں۔جن مریضوں میں کووڈ-19 کی علامتیں بہت کم ہیں یا درمیانہ درجے کی علامتیں ہیں انھیں اپنے گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد مثلاً رجسٹرڈ، میڈیکل پریکٹشنروں کو کووڈ-19 کی جانچ کی سفارش کرنے کی اجازت دینے اور آر ٹی- پی سی آر کے ساتھ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کرنے سے ملک میں کووڈ-19 کی جانچ تیز ہوگئی ہے۔ آئی سی ایم آر کے تشخیصی نیٹ ورک کے ذریعے جس کے تحت ملک میں 1180 تجربے گاہیں قائم ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ تجربے گاہوں میں اب تک  مجموعی طور پر 11307002 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ سرکاری سیکٹر میں قائم تجربہ گاہوں کی تعداد 841 ہے جبکہ پرائیویٹ تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھا کر 339 کردی گئی ہے۔ روزانہ ٹیسٹ کیے جانے والے نمونوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ کل 282511 نمونوں کی جانچ کی گئی، آج تک ملک میں 3 ملین (ٹی پی ایم) نمونوں کی جانچ کی تعداد 8193 ہے۔

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی تجربے گاہیں : 620  (سرکاری 386 + پرائیویٹ 234)
  • ٹرو نیٹ پر مبنی تجربے گاہوں کی تعداد : 463  (سرکاری 420  + پرائیویٹ 43)
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی تجربے گاہوں کی تعداد : 97 (سرکاری 35  + پرائیویٹ 62)

کووڈ-19 کے تکنیکی مسائل رہنما خطوط اور ایڈوائزریزکے سلسلےمیں تمام مصدقہ اور تازہ معلومات کے لیے https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA. برابر دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva . پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی معلومات کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

                                     

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3845


(Release ID: 1638151) Visitor Counter : 232