بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہازرانی  کی وزارت نے عوام سے صلاح ومشورے کے لئے ’’ جہازرانی کے لئے معاون اشیا بل  2020‘‘  کا مسودہ جاری کیا


اس قانون کا مقصد 90 سال پرانے لائٹ ہاؤس ایکٹ 1927کو تبدیل کرنا ہے

Posted On: 10 JUL 2020 12:01PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی10 جولائی 2020۔حکمرانی میں عوام کی شرکت اورشفافیت کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق جہاز رانی کی وزارت نے  متعلقین  اورعوام سے صلاح ومشورہ  طلب کرنے کے لئے جہازرانی کی  معاون اشیا کے بل  2020  کا مسودہ جاری کیا ہے ۔

          اس مسودہ بل کے ذریعہ  عالمی بہترین طریقہ کار ،ٹیکنالوجیکل  ترقی   کو شامل کرنے اور سمندری جہازرانی   سے متعلق  معاون اشیا  کے میدان میں  ہندوستان کی  بین الاقوامی ذمہ داریوںکو پورا کرنے  کے مقصد سے  تقریباََ  9دہائیوں  پرانے لائٹ ہاؤس قانون 1927   کو تبدیل کرنے کی تجویز ہے ۔

          جہاز رانی  کے  مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ پہل   پرانے  سامراجی دور کے قوانین  کو ہٹانے اور ان کی جگہ سمندری صنعت کی  جدید اور موجودہ   ضرورتوں کے مطابق قوانین لانے کے لئے جہازرانی کی وزارت کے ذریعہ اختیار کئے گئے فعال نظریہ کا ایک حصہ ہے۔ جناب منڈاویہ نے کہا کہ اس سلسلے میں  عوام اور متعلقین   کے مشوروں سے قانونی ضابطوںکو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد  سمندری جہا زرانی کی جدیدترین  ٹکنالوجی کی ضابطہ بندی   جو کہ اس سے قبل لائٹ ہاؤس قانون 1927  کے قانونی ضابطوں  میں الجھ جاتی تھیں۔

          اس مسودہ بل کے ذریعہ  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف  لائٹ ہاؤسیز  اینڈ لائٹ شپس  کو اضافی اختیارات اور ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی   مثلاََ    ویسل  ٹریفک   سروس ،   ریک  فلیگنگ   ،تربیت  اور صنعت فراہم کرنا  ان بین الاقوامی معاہدوں  کی دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنا ، جن پر  ہندوستان  نے دستخط  کئے ہیں۔ ملک  کے وراثتی  لائٹ ہاؤسیز کی شناخت اور ترقی  کے لئے بھی اس میں  انتظام کیا گیا ہے۔

          اس مسودہ بل میں  جہازرانی  کے لئے  فراہم کرائی جانے والی امعاون اشیا  کو روکنے یا نقصان  پہنچانے اور مسودہ بل کے تحت  مرکزی  حکومت اور دیگر اداروں  کے ذریعہ جاری کرد ہ ہدایات پر عمل نہ کرنے  کے لئے  جرمانے   کے ساتھ ساتھ  جرائم کی ایک نئی فہرست بھی شامل ہے۔

          سمندری جہازرانی کے لئے جدید ٹکنالوجی کے اعتبارسے بہتر معاون اشیا کی آمد سے سمندری جہاز رانی کی ضابطہ بندی کرنے اور اس کا انتظام کرنے والے حکام کے رول میں بھی زبردست تبدیلی آئی ہے۔اس لئے نئے قانون میں  جہازر انی کے لئے لائٹ ہاؤسیز کو جدید معاون اشیا  میں  تبدیلی کرنے  کی ایک بڑی تبدیلی شامل ہے۔

          یہ مسودہ بل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ  ہاؤسیز  اینڈ لائٹ شپس کی ویب سائٹ  :

http://www.dgll.nic.in/Content/926_3_dgll.gov.in.aspx,

 

 

 

پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ،  جہاں  پر شہری زیادہ سے زیادہ 24  جولائی 2020  تک  اس مسودہ بل کے سلسلے میں اپنی تجاویز اور آرأ  اس  پتے  پر بھیج سکتے ہیں:

atonbill2020[at]gmail[dot]com

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ا گ ۔رم

U-3812



(Release ID: 1637700) Visitor Counter : 209