صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ سے ہونے والی اموات میں کمی لانے کے تئیں مرکزی حکومت کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ایمس، دلی نے  کووڈ کلینکل مینجمنٹ کے بارے میں ریاستی ڈاکٹروں کو ٹیلی -کنسلٹیشن گائیڈینس دینے کا عمل شروع کیا


ایک ہزار سے زیادہ بستروں والے 10 اسپتالوں نے پہلے سیشن میں حصہ لیں گے

ٹیلی -کنسلٹیشن سیشن ہفتہ میں2 دن ،منگل اور جمعہ کو  منعقد ہوں گے

Posted On: 08 JUL 2020 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8جولائی 2020، کووڈ-19کے تئیں جامع کارروائی اور بندوبست سے متعلق حکمت عملی کے ایک جزو کے طور پر مرکز کووڈ-19 کے سبھی پازیٹو مریضوں کے موثر کلینکل  بندوبست کو یقینی بناکر اموات کے معاملات کو کم کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ اس مقصد کے لیے صحت وکنبہ بہبود کے وزیر نے ایمس، نئی دلی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو اس کام میں شریک کیا ہے، تاکہ وہ ریاستی اسپتالوں میں آئی سی یو کا انتظام دیکھنے والے ڈاکٹروں کو ماہرانہ رہنمائی اور معلومات بہم پہنچا سکیں۔

کووڈ -19 سے متعلق کلینکل انٹرونشن پروٹوکول کا ٹیلی –کنسلٹیشن ایک انتہائی اہم جزو ہے۔ ایمس، نئی دلی کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ٹیلی /ویڈیو کنسلٹیشن کے توسط سے مختلف ریاستی اسپتالوں کے آئی سی یوز میں  داخل  کووڈ-19 کے مریضوں کے موثر کلینکل مینجمنٹ کے لیے گائڈینس دستیاب کرائیں گے۔ وہ کووڈ-19 کے مریضوں کے کلینکل مینجمنٹ کے کام میں ریاستوں کی مدد کریں گے، تاکہ شرح اموات میں کمی لائی جاسکے۔ ریاستوں میں ڈاکٹروں کو بروقت اور ماہرانہ رہنمائی دستیاب کرانے کے لیے یہ ٹیلی –کنسلٹیشن اسٹیشنس ہفتے میں 2 دن، یعنی منگل اور جمعہ کو ہوں گے۔

اس سلسلے کا پہلا سیشن آج شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔اس کے لیے 10 اسپتالوں کو انتخاب کیا گیا ہے، جس میں 9 اسپتال ممبئی (مہاراشٹر اور ایک اسپتال گوا کا ہے۔) یہ اسپتال ہیں :نیسکو (این ای ایس سی او) جمبو فیسیلٹی،  پی ساؤتھ (فیز-2)، سڈکو(سی آئی ڈی سی او) ملنڈ جمبو فیسیلٹی-ٹی (فیز-2)، ملاڈ انفینیٹی مال جمبو فیسیلٹی، پی این (فیز-3)، جیو کنوونشن سینٹر جمبو فیسیلٹی، ایچ ای(فیز-3)، نائر ہاسپیٹل، ایم سی جی ایم سیون ہلس، ایم ایم آر ڈی اے، بی کے سی جمبو فیسیلٹی، ایچ ای (فیز-2) ایم ایم آر ڈی اے، بی کے سی جمبو فیسیلٹی، ایچ ای (فیز-1)، ممبئی میٹرو دہیسر جمبو فیسیلٹی، ٹی(فیز-2) اور گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، پناجی، گوا۔

یہ وہ اسپتال ہیں، جن میں آئیسولیشن بیڈس، آکسیجن سپوٹیڈ اور آئی سی یو بیڈ سمیت کووڈ مریضوں کے لیے ایک ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں۔ آج کے سیشن کی قیادت ڈاکٹرآنند موہن، ایچ او ڈی، پلمونیری میڈیسین، ایمس، دلی کریں گے۔

اس ٹیلی –کنسلٹیشن کی توسیع 61 دوسرے اسپتالوں تک بھی کی جائے گی، جن میں 500 سے 1000 بیڈ ہیں۔ اور یہ سیشن ہفتے میں 2 مرتبہ ہوگا۔ 31 جولائی تک ریاستوں کا احاطہ کرنے کے لیے ماہرین کی زیرقیادت ان ٹیلی- کنسلٹیشن سیشنز کے لیے ایک کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔اس کے تحت مجموعی طور پر 17 ریاستوں (دلی، گجرات، تلنگانہ، کیرالہ، آندھراپردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، تمل ناڈو، ہریانہ، اوڈیشہ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر) کا احاطہ کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنسنگ  کے ذریعے ہونے والے اس تبادلہ خیال میں متعلقہ ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسیز (ڈی جی ایچ ایس) کے ساتھ ساتھ  آئی سی یو میں داخل مریضوں کی نگہداشت کرنے والے دو ڈاکٹروں کو شامل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3770

م ن۔  م۔م۔  ت ع۔


(Release ID: 1637185) Visitor Counter : 231