وزارت آیوش
طبی پودوں کے قومی بورڈ (این ایم پی بی) اور آئی سی اے آر کے پودوں کے جینیاتی وسائل کے قومی بیورو کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
07 JUL 2020 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،07 جولائی:آیوش کی وزارت کے تحت طبی پودوں کے قومی بورڈ (این ایم پی بی) اور آئی سی اے آر کے طبی پودوں کے جینیاتی وسائل کے قومی بیورو (این بی پی جی آر) کے درمیان، جو زرعی تحقیق وتعلیم کے محکمے کے تحت ہے، 6 جولائی 2020 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد طبی اور مہک دار پودوں کے جینیاتی وسائل (ایم اے پی جی آر) کو آئی سی اے آر - این بی پی جی آر کے مخصوص اسپیس میں طویل مدتی ماڈل کے طور پر قومی جینیاتی بینک میں محفوظ کرنا اور وسط مدتی ذخیرے کے ماڈل کے طور پر علاقائی اسٹیشن پر محفوظ کرنا اور این ایم بی پی کے ورکنگ گروپ کو پودوں کے جرم پلازم کے تحفظ کے تکنیک پر تربیت حاصل کرنا ہے۔
این ایم پی بی اور آئی سی اے آر - این بی پی جی آر ، دونوں طویل مدتی بنیاد پر جرم پلازم کو محفوظ اور کم خرچ طریقے سے موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے محفوظ کرکے قومی مفاد میں کام کرنا اور سماجی واقتصادی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔ این ایم پی بی اور آئی سی اے آر – این بی پی جی آر کا مجاز ادارہ آئی سی اے آر کی جانب سے ایم اے پی جی آر کے بیجوں کے ذخیرے کا تفصیلی طریقہ کار تیار کرے گا اور وقفے وقفے سے اس سے متعلق پیش رفت رپورٹ اپنے متعلقہ اداروں میں داخل کرے گا۔
طبی پودے روایتی ادویات کے لئے بیش بہا وسائل سمجھے جاتے ہیں اور حفظان صحت کے نظام میں ہزاروں سال سے استعمال کئے جارے ہیں۔ بھارت متنوع طبی پودوں کے وسائل سے مالا مال ہے۔ یہ قدرتی وسائل ان کے مسکنوں میں ہونے والی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے رفتہ رفتہ کم ہور ہی ہیں۔ ان قدرتی وسائل کا تحفظ کرنے اور ان کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ پودوں کے جینیاتی وسائل کا تحفظ نابتاتی تنوع کے تحفظ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہیں تحفظ دینے کا مقصد قدرتی وسائل کو اس طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے، جس سے نباتات کی مختلف جینیات اور اقسام میں کمی نہ ہونے پائے یا ان کے لئے اہم آب وہوا اور ماحول کو نقصان نہ پہنچے۔
************
(م ن ۔ وا- ق ر )
)07.07.2020)
U-3748
(Release ID: 1636972)
Visitor Counter : 233