جل شکتی وزارت
غریب کلیان روز گار ابھیان کے تحت گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کر کے واپس آنے والے ورکروں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی
Posted On:
05 JUL 2020 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06؍جولائی، ایسے میں جب کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت اس بڑے چیلنج کو ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت کو فروغ دے کر وسیع مواقع میں تبدیل کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں 20 جون 2020 کو غریب کلیان روز گار ابھیان لانچ کیا گیا تاکہ واپس آئے مہاجر ورکروں اور مقامی شہریوں کو روز گار کے مواقع فراہم کیا جاسکے۔ 125 دنوں پر مشتمل مقررہ وقت کی اس مہم میں 27 امنگوں والے اضلاع سمیت 6 ریاستوں بشمول بہار ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اور اترپردیش کے 116 اضلاع میں جامع طور پر اسکیم کو نافذ کیا جائے گا۔
ابھیان کے ایک حصے کے طور پرجل جیون مشن شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد تمام دیہی گھروں میں پانی کے نلوں کے کنکشن فراہم کرنا اور ہنر مند ، نیم ہنر مند اور واپس آئے مہاجر مزدوروں کو پینے کے پانی کی سپلائی سے متعلق کاموں میں وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان اضلاع کے گاؤں میں کام شروع کریں تاکہ اس سے نہ صرف گھروں میں مناسب مقدار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے بلکہ دوسرے مقامات سے واپس آئے مزدوروں کو بھی روزگار حاصل ہوسکے۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس اسکیم کو ترجیحی طور پر نافذ کریں تاکہ ان گاؤں میں ’’ہر گھر جل گاؤں‘‘ یعنی ایسے گاؤں قرار دیا جاسکے جن میں تمام گھروں میں 100 فیصد پانی کے کنکشن ہیں۔
چونکہ یہ مہم مقررہ وقت کے لئے اور ایک مخصوص مقصد کے لئے کی جارہی ہے اس لئے اس کی کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ غریب کلیان روز گار ابھیان کے ہر گاؤں میں بہت سے ایف ایچ ٹی سی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں فنڈ کے استعمال کی منصوبہ بندی اور گاؤوں میں 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنا شامل ہے۔
جل جیون مشن کے تحت ان مخصوص ریاستوں کے ساتھ پہلی جائزہ میٹنگ کی گئی ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضلع اور گاؤوں کے حساب سے 15 روزہ منصوبہ تیار کریں اور اس ابھیان کو امنگوں والے اضلاع پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نافذ کریں۔
یہ پر عزم مہم جل جیون مشن کے نفاذ کے ذریعے تمام گھروں میں پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرکے نہ صرف دیہی کی زندگی کو بہتر بنائے گی بلکہ دیہی روز گار پیدا کرے گی اور دیہی معیشت کو فروغ دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- و ا- ق ر)
(06-07-2020)
U-3722
(Release ID: 1636783)
Visitor Counter : 213
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam