امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قومی راجدھانی خطے(این سی آر) کے لیے کووڈ-19 کے سلسلے میں ایک متحدہ حکمت عملی کے بارے میں آج دہلی، ہریانہ اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی


جناب امت شاہ نے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے مزید جانچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ این سی آر میں انفیکشن کی شرح کو کم کیا جاسکے

مریضوں کے اسپتالوں میں جلد داخلے پر بھی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ اموات کی شرح کو کم کیا جاسکے: مرکزی وزیر داخلہ

انسانی زاویے سے غریبوں کی زندگی بچانا اہمیت رکھتا ہے: مرکزی وزیر داخلہ

جناب امت شاہ نے آروگیہ سیتو اور اتہاس ایپس کے استعمال کو بڑھا وا دینے کی ضرورت پر زور دیا

کووڈ کے مریضوں کو مشورہ دینے کے بارے میں ایمس دہلی کا ٹیلی میڈیسن طریقے کو اترپردیش اور ہریانہ میں بھی اپنائے جانے کی ضرورت: جناب امت شاہ

Posted On: 02 JUL 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی،         مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں کووڈ-19 کے سلسلے میں ایک متحدہ حکم عملی اپنائےجانے کے سلسلے میں دہلی ، ہریانہ اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FPOD.jpg

انھوں نے کووڈ-19 کے مشتبہ مریضوں کی اور زیادہ جانچ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ این سی آر علاقے  میں انفیکشن کی شرح کو کم کیا جاسکے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کٹ کے ذریعے  مزید جانچ کا طریقہ اپنائے جانے سے  انفیکشن پھیلنے کی شرح 10 فیصد سے کم کرنے میں مدد ملے گی جیسا کہ عالمی صحت تنظیم نے مشورہ دیا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ان کٹوں کے ذریعے تقریباً 90 فیصد اسکریننگ ممکن ہے۔ یہ کٹ بھارت سرکار کی طرف سے اترپردیش اور ہریانہ کی حکومتوں کو  ان کی مطلوب تعداد میں فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے غریب اور ضرورت مند افراد کی زندگی بچانے کے لیے انسانی پہلو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توجہ مریضوں کو اسپتال میں جلد داخل کرانے پر ہونی چاہئے تاکہ اموات کی شرح کو کم کیا جاسکے۔ جناب امت شاہ نے این سی آر میں  کووڈ-19 کے مریضوں کا پتہ لگانے کی خاطر آروگیہ سیتو اور اتہاس ایپس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AFJ1.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے دہلی میں ایمس دہلی ٹیلی میڈیسن صلاح ومشورے کا جو طریقہ استعمال کیا جارہا ہے اسے اترپردیش اور ہریانہ میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔ انھوں نے تجویز کیا کہ یو پی اور ہریانہ کو ایمس ٹیلی میڈیسن کووڈ صلاح ومشورے میں شامل ہونا چاہیے جس کے ذریعے مریضوں کو  ماہر ڈاکٹروں کا مشورہ حاصل ہوتا ہے۔ یوپی اور ہریانہ میں چھوٹے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ایمس کی طرف سے تربیت فراہم کی جانی چاہئے تاکہ ٹیلی ویڈیو گرافی میں مدد مل سکے۔

نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے این سی آر میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے سلسلے میں  حکمت عملی کے بارے میں ایک مقالہ بھی پیش کیا۔ انھوں نے  دہلی این سی آر میں  کی جانے والی بہترین کارروائیوں کی تفصیل پیش کی۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال اور مرکزی حکومت  نیز اترپردیش، ہریانہ اور دہلی سرکاروں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3660



(Release ID: 1636513) Visitor Counter : 264