وزیراعظم کا دفتر
دھرم چکر دن کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
Posted On:
04 JUL 2020 10:43AM by PIB Delhi
نئی دہلی 04جولائی:
محترم صدر شری رام ناتھ کووند جی ، دیگر معزز مہمانان۔ اشدھا پورنیما کے موقع پر سلام کے ساتھ اپنی بات شروع کرنا چاہتا ہوں۔ اسے گرو پورنیما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ہمارے گرووں کو یاد کرنے کا دن ہے ، جنہوں نے ہمیں علم دیا ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم بھگوان بدھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ منگولیائی کنجور کی کاپیاں منگولیا حکومت کو پیش کی جارہی ہیں۔ منگولیا میں منگولیائی کنجور کا بڑا احترام کیا جاتا ہے۔ بیشتر مٹھوں میں اس کی ایک کاپی ہے۔
دوستو ، بھگوان بدھ کا راستہ بہت سارے معاشروں اور قوموں کو ان کی فلاح و بہبود کی سمت دکھاتا ہے۔ اس میں شفقت اور رحمدلی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات ہمارے فکر اور عمل دونوں میں سادگی کی اہمیت کو بتاتی ہیں۔ بدھ مذہب احترام کا درس دیتا ہے۔ لوگوں کے لئے احترام۔ غریبوں کا احترام۔ خواتین کا احترام۔ امن اور عدم تشدد کا احترام۔ لہذا ، بدھ مت کی تعلیمات ایک پائیدار سیارے کا ذریعہ ہیں۔
دوستو ، سرناتھ میں اپنے پہلے خطاب میں اور اس کے بعد ان کی تعلیمات میں ، بھگوان بدھ نے دو چیزوں امید اور مقصد پر بات کی تھی- انہوں نے ان دونوں کے مابین ایک مضبوط ربط دیکھا۔ امید سے مقصد کا جذبہ آتا ہے۔ بھگوان بدھ کے لئے یہ انسانی تکلیف کو دور کرنا تھا۔ آج ہمیں اس موقع پر بیدار ہونا ہو گا اور لوگوں میں امید بڑھانے کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں اسے کرنا ہو گا۔
دوستو ، میں 21 ویں صدی کو لے کر بہت پر امید ہوں۔ یہ امید میرے نوجوان دوستوں سے، ہمارے نوجوانوں سے ملتی ہے۔ اگر آپ اس کی ایک عمدہ مثال دیکھنا چاہتے ہیں کہ امید ، اختراع اور ہمدردی دکھ کو کیسے دور کرسکتی ہے تو یہ ہمارا اسٹارٹ اپ کا شعبہ ہے۔ روشن نوجوان ذہنیں عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ رہی ہیں۔ ہندوستان ایک سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔
میں اپنے نوجوان دوستوں سے گزارش کروں گا کہ وہ بھگوان بدھ کے افکار سے بھی جڑے رہیں۔ یہ افکار انہیں ترغیب دیں گے اور آگے کا راستہ دکھائیں گے۔ بعض اوقات ، وہ آپ کو پرسکون بھی کریں گے اور آپ کو خوش کریں گے۔ حقیقت میں ، بھگوان بدھ کی تعلیم - اپپہ: دیپو بھوہ: ، آپ خود رہنمائی کرنے والی روشنی بنیں اور یہ مینجمنٹ کا ایک شاندار سبق ہے۔
دوستو ، آج کی دنیا غیر معمولی چیلنجوں سے جوجھ رہی ہے۔ ان چیلنجوں کے پائیدار حل بھگوان بدھ کے آئیڈیلز سے مل سکتے ہیں۔ وہ ماضی میں موزوں تھے۔ وہ حال میں موزوں ہیں۔ اور وہ مستقبل میں بھی موزوں رہیں گے۔
دوستو ، وقت کا تقاضا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بدھ کے وراثتی مقامات سے جوڑیں۔ ہمارے ہاں ہندوستان میں ایسے بہت سے مقامات ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ لوگ میرے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو اور کس طور پر جانتے ہیں؟ سرناتھ کے گھر کے طور پر۔ ہم بودھ مقامات کی رابطہ کاری پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی
ہندستانی کابینہ نے اعلان کیا تھا کہ کشی نگر ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنایا جائے گا۔ اس سے بہت سارے لوگ، زائرین اور سیاح آئیں گے۔ اس سے بہت سوں کے لئے معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ہندوستان آپ کا منتظر ہے
دوستو، ایک بار پھر آپ سب کو سلام ۔ بھگوان بدھ کے افکار مزید روشن خیالی، یکجہتی اور بھائی چارے کو بڑھائیں۔ ان کا آشیرواد ہمیں اچھا کرنے کی ترغیب دے۔
شکریہ، بہت بہت شکریہ۔
*************
U-3695
م ن۔ ن ا۔ م ف
(Release ID: 1636505)
Visitor Counter : 257
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Malayalam