وزارت خزانہ

جون 2020میں جمع ہونے والا جی ایس ٹی ریونیو(مالیہ)


جون کے مہینے میں 90917 کروڑ روپے کامجموعی جی ایس ٹی مالیہ جمع ہوا

Posted On: 01 JUL 2020 12:51PM by PIB Delhi

جون 2020 کے مہینےمیں کل جی ایس ٹی (اشیا اور خدمات ٹیکس مالیہ 90917 کروڑ جمع ہوا، جس میں سی جی ایس ٹی 18980 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 23970 کروڑ روپے  آئی جی ایس ٹی 40302 کروڑ روپے ہے۔ اشیا کی درآمدات پر جمع ہوا 15709 کروڑ روپے سمیت محصول 7665 کروڑ روپے، اشیا کی درآمدات پر جمع ہوا607 کروڑ روپے سمیت ہے۔

حکومت نے ریگولر معاملات نمٹانے کے طور پر آئی  جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لئے 13325 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 11117 کروڑ روپے کا نمٹارہ کیا۔ جون 2020 میں ریگولر معاملات نمٹانے کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی سرکار کے ذریعہ حاصل کیاگیا کل مالیہ سی جی ایس ٹی کے لئے 32305 کروڑ روپے ار ایس جی ایس ٹی کے لئے 35087 کروڑ روپے ہے۔

جون 2020 میں مالیہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں حاصل جی ایس ٹی مالیہ کا 91 فیصد ہیں۔ جون 2020 کے دوران اشیا کی درآمد سے ریونیو (مالیہ) 71 فیصد تھا اور گھریلو لین دین سے حاصل ریونیو (مالیہ) خدمات کی درآمد سمیت سے حاصل مالیہ گزشتہ سال اسی مہینے کے دوران ان وسائل سے حاصل ریونیو کا 97 فیصد تھا۔ جون مہینے کے دوران مئی 2020 کے کچھ ریٹرن کے علاوہ فروری، مارچ اور اپریل کے ریٹرن داخل کئے گئے ہیں، کیونکہ حکومت نے جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی مدت میں کافی چھوٹ دے دی ہے۔ مئی 2020 کے کچھ ریٹرن جو ویسے تو جون 2020 میں ہی داخل کرلیے جاتے، جو جولائی 2020 کے پہلے کچھ دنوں کے دوران داخل کئے جائیں گے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران مالیہ کافی اثر انداز ہوا، جس کی ایک وجہ عالمی وبا کا پوری طرح اقتصادی معاملات پر اثر پڑنا ہے اور دوسری وجہ عالمی وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت کے ذریعہ ریٹر داخل کرنے اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں دی گئی ڈھیل ہے۔  حالانکہ پچھلے 3 ماہ کے اعداد وشمار جی ایس ٹی مالیہ میں سدھار یا پیشگی کو پیش کرتے ہیں۔ اپریل مہینے میں جی ایس ٹی وصولی 32294 کروڑ روپے کی ہوئی، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران جمع کئے گئے ریونیو کا 28 فیصد تھا اور مئی کے مہینے میں جی ایس ٹی وصولی 62009 کروڑ روپے کی ہوئی، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران جمع کئے گئے مالیہ کا 62 فیصد تھا۔ سال کے پہلے 3 ماہ میں جی ایس ٹی وصولی پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے دوران جمع کئے گئے مالیہ کا 59 فیصد ہے، حالانکہ بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان کے پاس اب بھی مئی 2020 کے لئے اپنا ریٹرن داخل کرنے کے لئے وقت ہے۔

مندرجہ دیل چارٹ میں رواں سال کے دوران ماہانہ کل جی ایس ٹی مالیہ کا رجحان دکھایاگیا ہے۔ اس ٹیبل میں جون 2019 کی بہ نسبت جون 2020 کے دوران اور پورے سال کے لئے ہر ریاست میں جی ایس ٹی کی وصولی کو ریاست کے اعتبار سے نمایاں کیاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012T90.png

 

ٹیبل: ریاست کے اعتبار سے اپریل 2020 کے لئے جی ایس ٹی کلیکشن (وصولی)

        https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PUTT.png

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

02-07-2020

U-3646



(Release ID: 1636059) Visitor Counter : 217