صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19پر اپڈیٹ

Posted On: 01 JUL 2020 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی ، 2020،کچھ میڈیا رپورٹوں کے ذریعہ صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے نوٹس میں یہ بات یا جانکاری آئی ہے کہ حکومت ہند کے ذریعہ سپلائی کئے گئے وینٹی لیٹروں میں ہائی لیول پازیٹیو ایئر پریشر (بی آئی پی اے پی)، موڈ کے دستیاب نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت کے ذریعہ دہلی کے جی این سی ٹی سمیت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو سپلائی کئے گئے ‘ میک ان انڈیا’ وینٹی لیٹر، آئی سی یو کے لئے بنائے گئے ہیں۔ ان کووڈ وینٹی لیٹروں کے لئے تکنیکی ہدایات اسپیسی فکیشنز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈائرکٹر جنرل ہیلتھ سروسیز ( ڈی جی ایچ ایس)، کی سربراہی میں ڈومین نالج ایکسپرٹس کی ایک تکنیکی کمیٹی کے ذریعہ مقرر کی گئی ہیں، جس کے مطابق وینٹی لیٹرس کی خریداری کی گئی اور انہیں سپلائی کیاگیا۔ وینٹی لیٹروں کی خریداری اور سپلائی کے لئے ان ہدایات کی تعمیل کی گئی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپلائی کئے گئے وینٹی لیٹرس ماڈل بی ای ایل اور اے جی وی اے تکنیکی کمیٹی کے ذریعہ طے کی گئی ہدایات یا اسپیسی فکیشنز کے مطابق ضرورتوں کی تکمیل کرتے ہیں۔ان کفایتی اور ہندوستان میں بنائے گئے وینٹی لیٹروں میں بی آئی پی اے پی موڈ اور ایسے دیگر موڈ ہیں، جن  کو تکنیکی ہدایات کے تحت تجویزکیاگیا ہے۔ان وینٹی لیٹرس کی سپلائی یوزر مینولز اور فیڈبیک فارمس، جنہیں لازمی طور پر وضاحت کے ساتھ ریفر کیاجانا چاہئے، کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔اگ۔ک ا۔

U-3640



(Release ID: 1635879) Visitor Counter : 169