صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 59.43 فی صد ہوئی


ٹھیک ہوئےمعاملوں اور سرگرم معاملوں کے درمیان کافرق بڑ ھ کر ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب پہنچا

Posted On: 01 JUL 2020 5:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم جولائی 2020/ کووڈ-19 کی روک تھام اور انتظام کے لئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ حکومت ہند کے ذریعہ  کی گئی مربوط  کوششوں کے نتیجے میں  آ  ج کووڈ کے سرگرم  معاملوں کے مقابلے میں علاج کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد  127964 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس کےنتیجے میں ریکوری کی شرح بڑھ کر 59.43 فی صد پر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے کل 13157 مریض  ٹھیک ہوئے۔ ان کی کل تعداد 347978 ہوگئی ہے۔ 

فی الحال  220114  سرگرم معاملےہیں اور تمام طبی  دیکھ بھال میں ہیں۔ ملک میں  ٹیسٹنگ لیب  نیٹ ورک کو اور مضبوط  کیا گیا ہے۔ سرکاری شعبے میں 764 لیبارٹریز  اور 292 نجی لیبارٹریز کے ساتھ ملک میں 1056 لیبارٹریز  ہیں۔

مختلف اعدادوشمار اس طرح ہیں۔

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی لیبارٹریز  : 576 (سرکاری : 365+نجی :27)
  • سی بی   این اے اے ٹی  پر مبنی  ٹیسٹنگ لیبارٹریز : 86 (سرکاری :32+نجی:54)

جانچ کئے گئےنمونوں کی تعداد میں ایک بڑھتے ہوئے رجحان دکھائی دے رہے ہیں، اس نے 8826585 اعدادوشمار  کو چھولیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 217931  نمونوں کی جانچ کی گئی۔

 کووڈ-19  سے متعلق تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات او ر مشوروں کےبارے میں تمام مصدقہ  اور تازہ ترین جانکاری کےلئے درج ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA.

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات کو technicalquery.covid19[at]gov[dot]inپراور دیگر سوالات کو ncov2019[at]gov[dot]in.   پر ای میل اور@CovidIndiaSeva   پر  ٹوئٹ کیا جاسکتاہے۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اورخاندانی بہبود کی ہیلپ لائن نمبر+91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری) نمبر پر  کال کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .پردستیاب ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3635

 


(Release ID: 1635827) Visitor Counter : 208