وزارت خزانہ

ای سی ایل جی ایس کے تحت ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے قرضے منظور کیے گئے


اس اسکیم کے تحت ایم ایس ایم ایز کے 30 لاکھ سے زیادہ یونٹوں اور دیگر کاروباروں کو مدد ملی

Posted On: 30 JUN 2020 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 جون،         حکومت کی ضمانت یافتہ 100 فیصد ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹروں کے بینکوں نے 26 جون 2020 تک ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے قرضے منظور کیے جن میں سے 45000 کروڑ سے زیادہ قرضے تقسیم بھی کیے جاچکے ہیں۔اس سے ایم ایس ایم ایز کے  30 لاکھ سے زیادہ  یونٹوں اور دیگر کاروباریوں کو اپنا کام دوبارہ شروع کرنے میں مددملے گی۔

http://pibphoto.nic.in/documents/Others/2020630czdfdf224.gif

سرکاری سیکٹر کے بینکوں نے 57525.47 کروڑ روپئے کے قرضے جبکہ پرائیویٹ سیکٹرکے بینکوں نے 44335.52 کروڑ روپئے کے قرضے ای سی ایل جی ایس کے تحت منظور کیے ہیں۔ اس اسکیم  کے تحت سب سے زیادہ قرضے دینے والے بینکوں میں ایس بی آئی،  بینک آف بڑودہ، پی این بی،کنارا بینک اور ایچ ڈی ایف سی شامل ہیں۔

سرکاری ملکیت کے 12 بینکوں نے جو قرضے منظور کیے ہیں اور جاری کیے ہیں ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

http://pibphoto.nic.in/documents/Others/2020630czdfdf225.gif

آتم نربھر پیکیج کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے ایم ایس ایم ایز  اور چھوٹے کاروباریوں کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپئے کے فاضل قرضوں کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اس طرح کے ادارے اپنے موجودہ قرضوں کے 20 فیصد تک فاضل قرضے کفایتی شرح سود پر حاصل  کرنے کے مجاز تھے۔

سرکاری  سیکٹر  کے بینکوں کی طرف ای سی ایل جی ایس کے تحت جوقرضے منظور کیے گئے اور تقسیم کیے گئے ان کی ریاست وار تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

http://pibphoto.nic.in/documents/Others/2020630czdfdf226.gif

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3621

 



(Release ID: 1635609) Visitor Counter : 211