اسٹیل کی وزارت

شری دھرمیندر پردھان نے فولاد کے استعمال کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ویبنار کی صدارت کی


استحکام کے ساتھ جامع ترقی کے لئے فولاد کے مناسب استعمال کو فروغ دینے کے لئے اسپاتی ارادا کی اپیل

فولاد کے استعمال میں اضافے کی باضابطہ نگرانی کے لئے ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان

Posted On: 30 JUN 2020 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30جون  :

فولاد اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر شری دھرمیندر پردھان نے آج "اسپاتی ارادا: تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ فولاد کے استعمال کو بڑھانے" کے موضوع پر منعقد ویبنار کی صدارت کی۔ وزیر مملکت برائے فولاد شری فگن سنگھ کلستے ، سکریٹری ، فولاد ، وزارت فولاد کے سینئر افسران ، مضامین کے ماہرین، صنعتی رہنماؤں ، ماہرین تعلیم ، محققین ، بڑے صارفین اور ریگولیٹرز نے بھی ویبنار میں حصہ لیا۔

اس موقع پر شری پردھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فولاد کی صنعت کسی قوم کی معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا میں فولاد کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا ہے اور معیاری مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، لیکن ملک میں فولاد کی فی کس کھپت عالمی اوسط کا تقریبا ایک تہائی ہے اور اسے بڑھانے کے لئے ہندستان میں کافی امکانات ہیں۔

اسپاتی ارادا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ، "اسپات صرف ایک مٹیریل نہیں ہے بلکہ یہ ذہن کی کیفیت ہے۔ ہندوستان میں ایک جامع ترقی یافتہ قوم ہونے کا 'اسپاتی ارادا' ہے۔ '' انہوں نے کہا کہ یہ محض نعرہ بازی نہیں ہے ، بلکہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے ، غریبوں کی حالت کو بہتر بنانے ، ماحول کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے متعلق برانڈنگ مہم 'اسپاتی ارادا' کا مقصد ملک میں فولاد کے مناسب استعمال کو فروغ دینا ہے اور اس کا مقصد فولاد کے استعمال کو آسان استعمال ، ماحول دوست ، کم لاگت، سستی اور طاقت دینے والے مواد کے طور پر استعمال کرنا ہے‘‘۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں فولاد کی کھپت میں اضافے میں مواقع اور چیلنجوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فولاد کی وزارت نے فولاد کے زیادہ استعمال کے بارے میں بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے ساتھ پہلے ہی بات چیت کی ہے اور مختلف محکموں ، ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے تعمیرات میں زیادہ فولاد کے استعمال کے توسط سے"میک ان اسٹیل" کی اپیل کی۔ بھارت مستقبل کے لئے ریلوے ، سڑکیں ، شہری ہوا بازی ، توانائی جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے بنانے پر زیادہ زور دے رہا ہے ، جس سے ملک میں فولاد کے استعمال کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو فولاد کے استعمال کو بڑھانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کرے گا۔ انہوں نے ویبنار کے شرکا سے چند ٹھوس سفارشات کے ساتھ آنے کو کہا جن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اپنے خطاب میں شری کلستے نے کہا کہ ملک میں ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں فولاد کی کھپت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ دیہی علاقوں میں فولاد کی کھپت قومی کھپت کا تقریبا ایک چوتھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فولاد کی کھپت میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ، ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں ایک سو تین لاکھ کروڑ کے قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن کا اعلان کیا ہے اور اس سے فولاد کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ فولاد کے استعمال میں اضافہ کے لئے وزارت فولاد پہلے سے ہی دوسرے محکموں سے بات چیت کر رہی ہے۔ جاپان کی مثال پیش کرتے ہوئے جو کہ زلزلہ زدہ ہے اور جو اپنے اسٹرکچر کی تعمیر میں 80٪ تک فولاد استعمال کرتا ہے ، شری کلستے نے کہا کہ فولاد انھیں طاقت اور استحکام فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فولاد صنعت کو تعمیراتی لاگت کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔

 

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (30-06-2020)

U: 3610



(Release ID: 1635520) Visitor Counter : 130