پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے فرید آباد میں اندین آئل کے آر اینڈ ڈی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا


انہوں نے کہا آر اینڈ ڈی آتم نربھر بھارت کا ایک کلیدی عنصر ہے

ہم ہریانہ کو ملک میں آر اینڈ ڈی کا صف اول کا مرکز بنانے کے لئے عہد بند ہیں

Posted On: 29 JUN 2020 1:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29 جون 2020،    پٹرولیم  اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے  ہریانہ کے وزیراعلی  جناب منوہر لال  کے ساتھ  آج آئی ایم ٹی ، سیکٹر 67 فرید آباد میں  انڈین آئل کے دوسرے آر این ڈی  کیمپس کے طور پر  اس کے جدید ترین  ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلائمنٹ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا ۔  2282 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا مرکز  تقریباً 59 ایکٹر  کے رقبے کو کور کرے گا۔ نیا کیمپس  انڈین آئل آر اینڈ ڈی کے ذریعہ تیار کی جانے والی مختلف ٹکنالوجیز  کا مظاہرے اور نفاذ پر توجہ مرکوز کرے گا اور  سیکٹر 13 فرید آباد میں واقع موجودہ کیمپس   کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

نئے کیمپس میں تحقیقی بنیادی ڈھانچے میں متبادل اور قابل تجدید توانائی  یعنی  فیول سیل ، ہائیڈروجن  ، گیسی فکیشن اور شمسی توانائی کی تحقیق ، نیم کاروباری  نینو میٹیریل پروڈکشن یونٹ ، پیٹرو کیمیکلز ،  کیٹا لسٹ  اور بایو ٹکنالوجی میں  اسکیل ایپ / پائلٹ پلانٹس  وغیرہ   کے شعبوں میں جدید ترین تجربہ گاہیں اور پائلٹ پلانٹس شامل ہیں ۔ انڈین آئل کے آر اینڈ ڈی سینٹر کی نئی توسیع  توانائی کے روایتی   ذرائع کے علاوہ غیر روایتی  ذرائع پر فوکس کرے گی اور  پیٹرو کیمیل، بیٹریاں / توانائی کا ذخیرہ کرنے کے آلات ، بایو انرجی۔ گرین ہاؤس گیس (CO2) کے استعمال کیٹا لسٹ یا فیول  سیل  کے لئے ناول نینو میٹیریل، موبلیٹی اور  اسٹیشنری ایپلی کیشنس دونوں کے لئے فیول سیل  اور ہائیڈروجن پروڈکشن   کے طریقے   جیسی متعدد صف اول کی اور سن رائز ٹکنالوجی  کو ملک میں تیار کرنے کا مقصد پیش نظر رکھے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ  ‘‘انڈین آئل آر اینڈ ڈی سینٹر گزشتہ برسوں میں  پٹرولیم  آر اینڈ ڈی کے لئے ایک جدید ترین تحقیقی ادارے کے طور پر  سامنے آیا ہے اور   ہندوستانی حالات کے مطابق ٹکنالوجیز اور طریقہ کاروں کو  ہندوستان میں تیار کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انڈین آئل کے آر اینڈ ڈی سینٹر نے  وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب کے سلسلے میں اہم تعاون کیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ   آر اینڈ ڈی سینٹر  متبادل ، صاف ستھری  اور ملک میں تیار کی گئی توانائی کے  سالیوشن   کے لئے  ایک تجربہ گاہ ہوگا اور  وزیراعظم کے  آتم نربھر بھارت کے وژن  کو پورا کرنے  اور توانائی کے شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے مقصد حاصل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ریاست میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی  سرگرمیوں  میں تعاون کے لئے  حکومت ہریانہ  کے  تئیں ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  ہریانہ کو کیروسین پاک ریاست بنانے کے لئے   وزیراعلی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست  زرعی باقیات کو  صاف ستھری توانائی کو تبدیل کرنے میں  قائدانہ رول ادا کرسکتی ہے۔ ہریانہ نے  جناب منوہر لال کی قیادت میں  سماجی ، اقتصادی اور  ترقیاتی معیارات میں  زبردست بہتری ظاہر کی ہے۔

ہریانہ کے وزیراعلی اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا عالمی وبا کے دوران  ریاست نے بحران کا موثر طریقے سے سامنا کیا ہے اور وہ  متاثرہ مزدوروں کو راحت بھی پہنچا رہی ہے۔ انڈین آئل کی نئی ریسرچ یونٹ قائم کرنے کے لئے   ہریانہ کو منتخب کئے جانے پر  ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے  جناب کھٹر نے کہا کہ ریاست نہ صرف زرعی شعبے میں صف اول میں ہے بلکہ  یہ ایک کھیلوں کے ایک مرکز کے طور پر تیار ہورہی ہے اور یہ آٹو موبائل کے شعبے میں بھی  اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے  کیروسین سے پاک ریاست بننے کے لئے  ایک فعال رول ادا کیا ہے  کیونکہ  یہ محسوس کیا گیا تھا کہ کچھ  بے ایمان عناصر  ملاوٹ کے  مقصد کے لئے اسے استعمال کررہے تھے اور اس لئے  جب اس کو نافذ کیا گیا تو کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔  گھروں کو ایل پی جی کنکشن مہیا کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست  ایل این جی اور  زرعی  صنعت کے شعبوں   میں بھی  یقینی طور پر آگے بڑھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(29-06-2020)

U-3586

                          



(Release ID: 1635282) Visitor Counter : 147