شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
آج اعداد وشمار کا دن منایا گیا
موضوع: پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی)
Posted On:
29 JUN 2020 4:44PM by PIB Delhi
حکومت اعداد وشمار کا دن منارہی ہے، تاکہ ہر ایک کی زندگی میں اعداد وشمار کے استعمال کو مقبول عام بنایا جاسکے اور عوام کو اس بات کے لئے احساس دلایا جاسکے کہ کس طرح اعداد وشمار عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پالیسیوں کو وضع کرنے اور انہیں نئی شکل دینے میں مدد کرتی ہیں۔ اعداد وشمار کا عالمی دن ہر سال پروفیسر پی سی مہالانوبس کی سالگرہ پر 29 جون کو منایا جاتا ہے، تاکہ اعداد وشمار کے نظام کے قیام میں ان کی قیمتی خدمات اور اہم یوگ دان کو یاد کیا جاسکے۔ اس سال عالمی وبا کی وجہ سے اعداد وشمار کا قومی دن 2020 ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منایا گیا۔ اس کا مختلف سوشل میڈیا چیلنجوں کے توسط سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر براہ راست نشر کیاگیا۔ اعداد وشمار کا قومی دن 2020 کا موضوع تھا : پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی)-3 (صحت مند زندگی کو یقینی بنانا اور سبھی عمر میں سب کے لئے فلاح وبہبود کو فروغ دینا اور ایس ڈی جی -5 (مردوں اور عورتوں میں برابری حصول اور تمام لڑکیوں اور عورتوں کو بااختیار بنانا )
اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ نے اعداد وشمار کے دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاشی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر وویک ڈبرائے اور انڈین اسٹریٹکیکل انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ومل کمار رائے، نیشنل اسٹریٹکیکل کمیشن کے چیئرمین جناب پروین سریواستو، اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت میں سکریٹری اور ہندوستان کی ماہر اعداد وشمار ڈاکٹر پریتی سودن، صحت وخاندانی بہبود کی سکریٹری ڈاکٹر سنگیتا ریڈی، انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن کے صدر اور اپولو ہوسپیٹل انٹرپرائز لمیٹیڈ کے کے جوائنٹ جنرل منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر سنگھ مترا بندو اپادھیائے، ڈائریکٹر انڈین اسٹریٹکیکل انسٹی ٹیوٹ میں اس موضوع کے مختلف پہلوؤں اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مختلف بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام سے آگاہ کیا۔ان بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں میں مسز رینٹا لوک ڈیسالین، ہندوستان میں یو این ریزیڈینٹ کوآرڈینٹر، ڈاکٹر انیتا بھاٹیا، یو این وومین کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اینرک اورڈاز، اسٹیٹک اور جغرافی میکسیکو کے قومی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گیما وان ہلڈرین، بنکاک میں یو این ای ایس سی اے پی کے اسٹیٹک ڈویژن کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔مزید یہ کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے سینئر افسروں کے علاوہ دیگر شراکت داروں نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس پروگرام میں شرکت کی۔
اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے مرکزی حکومت، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور اداروں میں اعداد وشمار کے سرکاری ماہرین کے غیر معمولی کارناموں کو تسلیم کرنے کے لئے سرکاری اعداد وشمار میں ایک نیا ایوارڈ پروفیسر پی سی مہالینوبس نیشنل ایوارڈ قائم کیا ہے۔ آفیشیل اسٹیٹک 2020 میں پروفیسر پی سی مہالینوبس نیشنل ایوارڈ ریزروبینک آف انڈیا کے سابق گورنر ڈاکٹر چکرورتی رنگاراجن کو عطا کیاگیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ ہندوستان میں اعداد وشمار کے قومی نظام کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات کے عوض دیاگیا تھا۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)میں میڈیکل اسٹیٹک کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹرڈاکٹر اروند پانڈے اور اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اکھلیش چندر، کل ریشتھا کو اعداد وشمار کے شعبے میں ان کی تاعمر یوگ دان کے لئے اعداد وشمار 2020 میں پروفیسر پی وی سکھاتمے نیشنل ایوارڈ مشترکہ طور پر دیاگیا تھا۔
ٹھوس اور پائیدار ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے مختلف تھیمیٹک آئٹمس پر پرزنٹیشن دیے گئے۔ اس پروگرام میں ٹھوس ترقیاتی مقاصد پر رپورٹ کا جدید مطالعہ نیشنل انڈیکٹر فریم ورک پروگریس رپورٹ 2020 (ورژن:2.1) جاری کی گئی۔ رپورٹ کے ساتھ ساتھ نئی این آئی ایف اور ایک ایس ڈی جی ڈاٹا اسنیپ شاٹ ہینڈ بک بھی جاری کی گئی۔ اعداد وشمار کا قومی دن 2020 کے تحت پورے سال اس کے متعلق موضوع پر سیمینار اور ورکشاپ کی ایک سیریز چلائی جائے گی۔ وسیع سرکولیشن کے لئے اعداد وشمار کی وزارت کی ویب سائٹ پر مباحثے اور مذاکرے دستیاب ہیں۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
29-06-2020
(Release ID: 1635273)
Visitor Counter : 247