صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال


روبہ صحت ہونے والوں کی شرح میں مزید اضافہ اور یہ شرح 58.67فیصد تک پہنچی
روبہ صحت ہوئے افراد اور متاثرہ افراد کی تعداد کے مابین فاصلہ مزید بڑھا اور 1،11،60تک پہنچ گیا

Posted On: 29 JUN 2020 1:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29جون، 2020،حکومت ہند نے کووڈ-19 کے تدارک، روک تھا م اور انتظام کے سلسلے میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر جو معیاری،  پیش بندی اور سرگرمی پر مبنی اقدامات کئے، ان کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روبہ صحت ہونے والے افراد اور ایکٹیو معاملات کے  مابین فاصلہ 1،11،602کے بقدر ہے۔ اب تک 321722مریض کووڈ-19سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ روبہ صحت ہونے والوں کی شرح مستحکم طریقے سے بڑھتی جا رہی ہے۔ آج یہ شرح یعنی کووڈ -19 کے مریضوں کے معاملے میں روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 58.67فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 12010کووڈ-19مریض شفایاب ہو چکےہیں۔ فی الحال 210120ایکٹیو معاملات ہیں اور یہ تمام تر معاملات سرگرم طبی نگرانی کے تحت ہیں۔ اب بھارت میں 1047تشخیصی تجربہ گاہیں موجود ہیں، جو کووڈ-19 کے معالجے کے لئے وقف ہیں۔ اس میں 760تجربہ گاہیں سرکاری  شعبے میں مصروف عمل ہیں اور 287نجی تجربہ گاہیں ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 11تجربہ گاہوں کو مزید شامل کیا گیا ہے اور یہ تمام تجربہ گاہیں حکومت کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں۔

تجربہ گاہوں کی تعداد کا گوشوارہ درج ذیل ہے:

  • ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ تجربہ گاہیں (سرکاری 362+نجی 205)۔
  • صحیح معنوں میں این اے ٹی پر مبنی تجربہ گاہیں 393 (سرکاری 366+نجی 27)۔
  • سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ تجربہ گاہیں: 87 (سرکاری 32+نجی 55)۔

مجموعی طور پر جس قدر تعداد میں نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، اس سے نمو کا احساس ہوتا ہے اور یہ جانچ 8398362تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز 170560نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

کووڈ-19 کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ معلومات جو تکنیکی مسائل سے متعلق ہوں، رہنما خطوط اور ایڈوائزریز کے لیے https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA . کو برابر دیکھتے رہئے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے بارے میں کسی بھی سوال کے لیے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (محصول سے مبرا) سے رابطہ قائم کیجیے۔ کووڈ-19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 3583

                      


(Release ID: 1635100) Visitor Counter : 261