صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19کے فعال کیسوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 96 ہزار سے زیادہ


کووڈ سے ٹھیک ہونے کی شرح بہتر ہوکر 58.24 فیصد ہوئی

Posted On: 26 JUN 2020 3:08PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کی روک تھام ، کنٹرول اور بندوبست کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بھارت سرکار کے ذریعہ اٹھائے گئے مؤثر اور احتیاطی اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج دکھائی دے رہے ہیں۔کووڈ-19 سے متاثرہ لوگوں کے مقابلے میں ٹھیک ہونےوالوں کی تعداد 96 ہزار 173 سے زیادہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کل 13640 لوگ کووڈ-19 کی بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد 285636 ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح 58.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال ملک میں کووڈ-19 کے کل 189463 فعال معاملے ہیں اور یہ سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ-19 کی جانچ کے لئے لیبارٹیز کا نیٹ ورک بڑھانے کی کوششوں کے تحت طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر نے پچھلے 24 گھنٹے دوران نیٹ ورک میں 11 نئی لیباریٹریوں کو شامل کیا ہے۔ بھارت میں اس وقت کووڈ19 کی جانچ کے لئے پوری طرح سے ڈیڈی کیٹیڈ 1016 لیباریٹریاں ہیں، جن میں سرکاری شعبے کی 737 اور نجی شعبے کی 279 لیباریٹریاں شامل ہیں۔

لیباریٹریز کی موجودہ صورتحال اس طرح ہیں:

· رئیل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹنگ لیب :کل 560 (سرکاری359+پرائیویٹ 201)

· ٹرونیٹ پر مبنی ٹسٹنگ لیب :کل 369 (سرکاری346+پرائیویٹ 23)

· سی بی این اے اے ٹی پر  مبنی ٹسٹنگ لیب :کل 87 (سرکاری32+پرائیویٹ55)

ہر روز جانچ کئے جارہے نمونوں کی جانچ لگاتار بڑھ رہی۔ پچھلے 24 گھنٹے کےد وران لیباریٹریوں میں 215446 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک جانچ کئے جاچکے نمونوں کی کل تعداد 7576228 ہوچکی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی معاملات، گائیڈ لائن اور ایڈوائزری کے بارے میں سبھی مصدقہ اور تازہ معلومات کے لئے براہ مہربانی https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA پر وزٹ کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر بھیجے جاسکتے ہیں اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کی صورت میں براہ مہربانی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 اور 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں اور مرکزوں کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست بھی https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

26-06-2020

U-3552



(Release ID: 1634686) Visitor Counter : 254