امور داخلہ کی وزارت
سردار پٹیل نیشنل انٹیگریشن ایوارڈ-2020 کے لئے نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کرکے 15 اگست 2020 کی گئی
Posted On:
26 JUN 2020 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26جون 2020/ سردار پٹیل نیشنل انٹیگریشن ایوارڈ کے لیے آن لائن نامزدگی کے عمل کی توسیع 15.08.2020 کردی گئی ہے۔ ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت میں تعاون کرنے کے لئے یہ اعلٰی شہری اعزاز ہے۔ نامزدگیاں داخلہ امور کی وزارت کی ویب سائٹ https://nationalunityawards.mha.gov.in پر آن لائن موصول ہو رہی ہیں ۔
حکومت ہند نے یہ ایوارڈ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام سے شروع کیا ہے۔ یہ ایوارڈ قومی اتحاد و سالمیت کو فروغ دینے اور ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کی اقدار کو مضبوط بنانے کے لئے قابل ذکر اور متاثر کن اور معاون سرگرمیوں اور کاموں کو انجام دینے والی شخصیت تسلیم کرتا ہے۔
ایوارڈ کی شبیہہ ذیل میں دی گئی ہے ۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-3543
(Release ID: 1634678)
Visitor Counter : 192