امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے اور زبردست بارش کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف پرتعزیت کا اظہار کیا


بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے اور بھاری بارش کے نتیجےمیں متعدد  بیش بہا جانی اتلاف سےغمزدہ ہوں:امت شاہ

ا س قدرتی افتاد کا شکار ہونے والوں کے کنبوں کو میری دلی تعزیت پہنچا دیں اورمجروحین کی تیزی سے شفایابی کی دعا کریں: جناب امت شاہ

Posted On: 26 JUN 2020 12:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26جون، 2020،وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بہار اور اترپردیش میں آسامانی بجلی گرنے اور زبردست بارش ہونے کے نتیجے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے  کہ آسمانی بجلی گرنے اور زبردست بارش کے نتیجے میں ہوئے متعدد  بیش بہا جانی اتلاف کی خبر سے غمزدہ ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دونوں ریاستوں میں بچاؤ اور راحت رسانی کے کام پورے زوروشور سے جاری ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ اس اندوہناک  خسارے سے دوچار ہونے والے کنبوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور مجروحین کےتیزی سے رو بہ صحت ہونے کےلئے دعا گو ہوں۔

 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-3534

                      


(Release ID: 1634474) Visitor Counter : 142