صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھارتی ریڈ کراس سوسائٹی کی " ای – بلڈ سروس " موبائل ایپ کا آغاز کیا

Posted On: 25 JUN 2020 3:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جون  / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے  آج یہاں  بھارتی ریڈ کراس سوسائٹی ( آئی  آر سی  ایس ) کے ذریعے  تیار کردہ موبائل ایپ " ای – بلڈ سروس " کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آغاز کیا ۔ مرکزی وزیر صحت  ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں  ۔

          یہ ایپلی کیشن وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے 2015 ء میں  شروع کی گئی  ڈجیٹل انڈیا  اسکیم کے تحت   ایڈوانس کمپیوٹنگ  کی ترقی کے  مرکز  ، سی ڈی اے سی  کی " ای – رَکت کوش " کی ٹیم کے ذریعے تیار کی گئی ہے ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  وزیر اعظم   کے ڈجیٹل انڈیا  کا  ویژن  ہر شخص کی روز مرہ  کی زندگی  کا حصہ بن چکا ہے ۔  خون کے عطیہ  کا یہ ایپ  ، اِس حقیقت  کی مثال ہے کہ کس طرح ڈجیٹل انڈیا اسکیم خون سے متعلق  خدمات  کی رسائی کے لئے  ضرورت مندوں کی خدمت کر رہی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ   کچھ لوگوں  کو  خون سے متعلق خدمات   کی  وقفے وقفے سے   ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اُن  کے اہلِ خانہ کو  اِس کی ضرورت ہوتی ہے ۔  اس ایپ کے ذریعے  ایک وقت میں  خون کے 4 یونٹ   طلب کئے جا سکتے ہیں اور  بلڈ بینک سے خون   وصول  کرنے والے شخص کے لئے 12 گھنٹے تک   انتظار کیا جائے گا ۔  یہ ایپ  ضرورت مند لوگوں کے لئے  اِس چیز کو آسان بنائے گی کہ وہ آئی آر سی ایس  این ایچ کیو  پر  خون کے یونٹوں کے لئے اپنی درخواست ڈال سکتے ہیں ۔ ایسے وقت میں ، جب کہ ملک عالمی وباء سے دو چار ہے ،   یہ موبائل ایپ  ، اُن تمام لوگوں کے لئے نعمت ثابت ہو گی ، جنہیں خون کی اشد ضرورت ہے ۔

          ایپ کے ذریعے جیسے ہی  درخواست دی جائے گی ، طلب کردہ یونٹ  آئی آر سی ایس ، این ایچ کیو کے  بلڈ بینک میں ، اُس کے ای – رکت کوش  ڈیش بورڈ پر واضح  ہو جائیں گے اور اس سے  ایک مقررہ وقت کے اندر خون کی فراہمی  یقینی ہو گی ۔ یہ طریقۂ کار  خون  طلب کرنے والوں  کے لئے  خون حاصل کرنے  کو آسان بنائے گا اور   اِس میں مکمل شفافیت   بھی موجود ہو گی  اور یہ کام  ایک ہی  ونڈو پر  کیا جا سکے گا ۔

          ڈاکٹر ہرش وردھن نے ، اُن تمام خون کا عطیہ دینے والوں کی ستائش کی ، جنہوں نے  کووڈ – 19 وباء کے دوران خون کا عطیہ دیا ہے ۔  ریڈ کراس رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے والوں  کو  ٹرانسپورٹ  کی فراہمی  یا اُن تک  خون  یکجا کرنے والی  موبائل وین بھیج کر   ، اُن کے لئے سہولت پیدا کرتی ہے ۔

          ڈاکٹر ہرش وردھن  نے لوگوں کو   رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے   کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ65 سال سے کم عمر کا کوئی بھی  شخص رضا کارانہ طور پر سال میں  چار مرتبہ خون کا عطیہ دے سکتا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  خون کا عطیہ دینے سے  موٹاپا ، امراضِ قلب اور کئی دیگر امراض سے بچا جا سکتا ہے اور صرف یہی نہیں  بلکہ خون کا عطیہ دینا ایک   روحانی عمل ہے  ، جس سے انسانیت کی خدمت کی  جا سکتی ہے  ۔

          لانچ کے بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی مینجنگ    باڈی کی  میٹنگ  کی صدارت کی ۔  آئی آر سی ایس کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ   آئی آر سی ایس  کووڈ – 19 عالمی وباء کے دوران  حکومت کے ساتھ ساتھ  اہم رول ادا کر رہی ہے، خاص طور پر  محفوظ خون کی سپلائی اور  خون کا عطیہ دینے والوں  کے لئے پاس جاری کرنا  ،  خون کا عطیہ دینے  کے کیمپوں کا انعقاد کرنا  بہت اہم ہے۔  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران  آئی آر سی ایس کے  تمام  89   بلڈ بینکوں اور 1100  برانچوں نے پورے ملک میں  اِن ہاؤس عطیات اور تقریباً 2000 خون کے عطیہ دینے کے کیمپوں کا انعقاد کرکے  100000 سے زیادہ  خون کے یونٹ  جمع کئے ہیں ۔  اس کے علاوہ ، این ایچ کیو  بلڈ بینک کے ساتھ  38000  سے زیادہ خون کا عطیہ دینے والے رضا کاروں  کا اندراج کیا گیا ہے اور  ان سے خون کا عطیہ دینے کے لئے  رابطہ قائم کیا گیا ہے ۔

          این ایچ کیو بلڈ بینک نے خون کا عطیہ دینے والے 55 کیمپوں کا انعقاد  کیا ، جس میں  خون کے 2896 یونٹ  جمع کئے گئے ۔  لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کل  5221  یونٹ اکٹھا کئے گئے ۔  2923 تھیلاسیمک مریضوں سمیت  7113 مریضوں  کے ساتھ ساتھ  دلّی کے ایمس  اور لیڈی ہارڈنگ   جیسے اسپتالوں کو   خون   کے یونٹ  جاری کئے گئے ۔

          اس کے علاوہ ، آئی آر سی ایس نے 30000000 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے اور 1100000 سے زیادہ خاندانوں کو راشن فراہم  کیا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-06-2020)

U. No.  3514

 



(Release ID: 1634335) Visitor Counter : 290