وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 26 جون ، بروز جمعہ آتم نربھر اترپردیش روز گار ابھیان کا آغاز کریں گے

Posted On: 25 JUN 2020 2:49PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جون  / کووڈ – 19 وباء سے عام طور پر  افرادی قوت  اور خاص طور پر  مائگرینٹ مزدوروں پر منفی اثر پڑا ہے ۔  بڑی تعداد میں مائگرینٹ ورکر  کئی ریاستوں میں واپس آئے ہیں ۔ کووڈ – 19 کی روک تھام کا چیلنج   مائگرینٹ مزدوروں اور دیہی ورکروں کو   روزی  کے وسائل اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے  کی ضرورت کے ساتھ   مزید   بڑھ گئے ہیں ۔ حکومتِ ہند نے مختلف  شعبوں میں  تیزی لانے کے لئے آتم نربھر بھارت کا اعلان کیا ہے ۔   ملک کے پسماندہ خطوں میں   بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے  پر زور دینے کے ساتھ   روز گار پیدا کرنے   پر  توجہ دیتے ہوئے  غریب کلیان روزگار ابھیان  کا آغاز  20 جون کو  کیا گیا  ۔

          اتر پردیش میں تقریباً 30 لاکھ مہاجر مزدور واپس آئے ہیں ۔ اتر پردیش کے 31 اضلاع میں  25000 سے زیادہ  مائگرینٹ مزدور واپس آئے ہیں ۔ ان میں 5 امنگوں والے اضلاع بھی شامل ہیں ۔ اتر پردیش حکومت نے  آتم نربھر  اتر پردیش روز گار ابھیان  نامی ایک منفرد پہل تجویز  کی ہے ، جو  حکومتِ ہند  اور ریاستی حکومت  کے پروگراموں کو   صنعتوں اور  دیگر تنظیموں کی ساجھیداری میں  آگے بڑھائے گی ۔ اس ابھیان میں  روز گار فراہم کرنے ، مقامی صنعت کاری کو فروغ دینے   اور صنعتی  انجمنوں  اور دیگر تنظیموں کے ساتھ  روز گار کے مواقع  فراہم کرنے کے لئے  ساجھیداری   تشکیل دینے  پر توجہ مرکوز کی  جا رہی ہے ۔

          وزیر اعظم  26 جون ، 2020 ء کو  صبح 11 بجے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں اِس ابھیان کا آغاز کریں گے ۔ اس کے علاوہ ، اتر پردیش کی متعلقہ  وزارتوں کے وزیر بھی   اِس ورچوول تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم  اتر پردیش کے 6 اضلاع  کے  گاؤں والوں سے گفتگو کریں گے ۔  اتر پردیش کے تمام اضلاع  کے گاؤں  اِس پروگرام میں  کامن سروس سینٹر  اور کرشی وگیان  کیندروں کے ذریعے  شرکت کریں گے ، جہاں  کووڈ – 19 وباء کے پیشِ نظر سوشل ڈسٹینسنگ  کے ضابطوں پر عمل کیا جائے گا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3512

 



(Release ID: 1634332) Visitor Counter : 190