سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی میں 3000 سے زائد کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی

Posted On: 24 JUN 2020 12:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24 جون 2020، قومی ماحولیاتی انجینئرنگ تحقیق ادارے (سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی ) میں دستیاب کووڈ-19 کی جانچ کی سہولت اپریل 2020 سے شروع ہوگئی ہے۔ اب تک یہاں کووڈ-19 کے 300 سے زائدنمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

یومیہ 50 نمونوں کی جانچ کی صلاحیت کے ساتھ، سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی میں  کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کے لیے درکار بنیادی ڈھانچہ یہاں دستیاب ہے اور اس کام میں یعنی جانچ سے قبل معقول حیاتیاتی ،سلامتی اور حیاتیاتی تحفظاتی احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جاتا ہے۔  سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر راکیش کمار کا کہنا ہے کہ کلینکل نمونوں کی جانچ کے لیے تمام  درکار لازمی منظوریاں حاصل کرلی گئی ہیں، تاکہ یہاں دستیاب جانچ کی سہولت چالو کی جاسکے۔

سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی  میں سائنٹسٹ ڈاکٹر پرکاش کمبھرے کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی سہولت ناگپور اور قرب و جوار  ودربھ کے علاقوں کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ شفاخانہ نمونوں کی جانچ  کے علاوہ  سی ایس آئی آر– این ای ای آر آئی حفظان صحت پیشہ وران کو ذاتی تحفظاتی سازوسامان  (پی پی ای) بھی فراہم کررہی ہے، تاکہ وہ مریضوں کی خدمت کے دوران کسی بھی طرح کے متعددی اثرات سے محفوظ رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HIHX.jpg


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00479VZ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3473

م ن۔  س ش۔ ت ع۔


(Release ID: 1633863) Visitor Counter : 187