امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر عوام الناس کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے


میں جگن یاتھ یاترا کے مبارک موقع پر تمام افراد کو اپنی جانب سے گرم جوشانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں : وزیر داخلہ

خدا کرے کہ مہا پربھو، جگن ناتھ ہر کسی کو اچھی صحت ،مسرت اور خوشحالی سے نوازیں:جناب امت شاہ

خدا کرے کہ بھگوان جگن ناتھ ہم سب پر اور ہمارےملک پر اپنی کرم کی بارش اور اپنی مہر قائم رکھیں اور ملک کو کورونا وبائی مرض سےجلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیں،جے جگن ناتھ: جناب امت شاہ

Posted On: 23 JUN 2020 11:26AM by PIB Delhi

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے عوام الناس کو آج جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ رتھ یاترا کے مبارک موقع پر ہر کس و ناکس کو اپنی جانب سے گرم جوشانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ مہا پربھو جگن ناتھ ، ہم سب کو اچھی صحت ، مسرت اور خوشحالی سے نوازیں ۔ خدا کرے بھگوان جگن ناتھ ہم سب پر اپنی مہربانی اور اپنا کرم بنائے رکھیں اور ملک کو کورونا وبائی مرض سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیں ، جے جگن ناتھ ۔

گذشتہ روز وزیر داخلہ نے پوری رتھ یاتراکے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی تھی۔ جناب شاہ نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے پورا ملک مسرت سے ہمکنار ہوا ہے۔ یعنی اس فیصلے کے ذریعے رتھ یاترا کا سلسلہ برقرار رکھےجانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے نے انہیں اور بھارت کے کروڑوں عقیدت مندان کو مسرت سے نوازا ہے کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف یہ کہ عقیدت مندوں کے جذبات کو سمجھا بلکہ ایسی مشاورت کا عمل شروع کیا جس نے اس امر کو یقینی بنایا کہ ہماری سرزمین کی ایک عظیم روایت برقرار رہے۔

*************

م ن۔م ف

U- 3446



(Release ID: 1633588) Visitor Counter : 163