وزیراعظم کا دفتر

کووڈ-19 جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پی ایم کیئرز فنڈکے تحت 50 ہزار میڈ ان انڈیا وینٹی لیٹرس

Posted On: 23 JUN 2020 11:15AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  23 جون 2020،

پی ایم کیئرز فنڈ ٹرسٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سرکار کے تعاون سے چلنے والے کووڈ اسپتالوں میں 50 ہزار میڈ ان انڈیا وینٹی لیٹرس کی سپلائی کے لیے دو ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ مزید یہ  کہ مائیگرینٹ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں۔

میسرس بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ کی جانب سے 50 ہزار میں سے 30 ہزار وینٹی لیٹرس تیار کیے جارہے ہیں۔ باقی دو ہزار وینٹی لیٹرس اے جی وا ہیلتھ کیئر(10ہزار)، اے ایم ٹی زیڈ(5650)، اے ایم ٹی زیڈ ہائی اینڈ(4000) اور الائیڈ میڈیکل (350) کے ذریعے تیار کیے جارہے ہیں۔اب تک 2923 وینٹی لیٹرس تیار کیے گیے ہیں۔ ان میں سے 134 وینٹی لیٹرس پہلے ہی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بھیجے جاچکے ہیں۔ مہاراشٹر اور دہلی نے275- 275، گجرات نے 175، بہار نے 100، کرناٹک نے 90 اورراجستھان نے 75 وینٹی لیٹرس حاصل کیے ہیں۔ جون 2020 کے آخر تک مزید 14 ہزار وینٹی لیٹرس تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ مائیگرینٹ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کی رقم جاری کی جاچکی ہے۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں   اس فنڈ کی تقسیم 2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کی 50 فیصد مقدار، کووڈ-19 کے مصدقہ کیسوں کی تعداد کے 40 فیصد مقدار اوریکساں تقسیم کے لیے 10 فیصد کے فارمولے کی بنیاد پر ہیں۔ فنڈ کی تقسیم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکساں طور پر تقسیم کی گئی ہے۔ یہ امداد مزدوروں کی  رہائش، خوراک، طبی علاج اور ٹرانسپورٹ کے انتظام کے لیے استعمال کی جائے گی۔ امداد پانے والوں میں مہاراشٹر، اترپردیش، تمل ناڈو، گجرات، دہلی، مغربی بنگال، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان اور کرناٹک شامل ہیں۔ مہاراشٹر کو 181 کروڑ روپے، یوپی کو 103 کروڑ، تمل ناڈو کو 83 کروڑ، گجرات کو 66 کروڑ، دہلی کو 55 کروڑ، مغربی بنگال کو 53 کروڑ، بہار کو 51 کروڑ، مدھیہ پردیش کو 50 کروڑ، راجستھان کو 50 کروڑ اور کرناٹک کو 34 کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3444

م ن۔   ح  ا۔ ت ع۔

 


(Release ID: 1633535) Visitor Counter : 270