نیتی آیوگ
نقل وحمل کو کاربن اخراج سے مبرابنانا:بین الاقوامی پروجیکٹ جو بھارت کے لئے کم سے کم سی او2موبیلٹی کا راستہ ہموارکرےگا
Posted On:
22 JUN 2020 12:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22 جون :نیتی آیوگ بین الاقوامی نقل وحمل فورم (آئی ٹی ایف ) کے تعاون واشتراک سے 24جون کو ‘‘بھارت میں نقل وحمل کو کاربن اخراج سے مبرابنانا’’ کے موضوع پر پروجیکٹ کا آغاز کرے گا ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کے لئے کم کاربن اخراج والے نقل وحمل نظام کا راستہ ہموار کیاجائے ۔ بھارت آئی ٹی ایف کا رکن ہے جو 2008سے ٹرانسپورٹ پالیسی کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی ادارے کے طورپرکام کررہاہے ۔
آئی ٹی ایف کے سکریٹری جنرل ینک تائے کم اور نیتی آیوگ کے سی ای او ،امیتابھ کانت اس پروجیکٹ کو پبلک آن لائن لانچ تقریب کے طورپر منظرعام لائیں گے ۔ ہاوسنگ اورشہری امورکی وزارت ، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت اور آئی ٹی ایف کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔
آن لائن آغاز کا مطلب یہ ہوگا کہ بھارت میں موسمیات سے متعلق شراکت دارادارے منصوبہ بند پروجیکٹ سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کرسکی ںگے اس کے علاوہ اس سلسلے کے تحت بھارت میں نقل وحمل سے متعلق چنوتیوں سے متعلق تفصیلات بھی موجود ہوں
گی ۔ساتھ ہی ساتھ ان چنوتیوں کو کیسے حل کیاجاسکتاہے اورسی او2کے اخراج کو کیسے کم سے کم کیاجاسکتاہے اس کا بھی ذکرہوگا۔ اس کے تحت جو تبادلہ خیالات ہوں گے اس کی مدد سے پروجیکٹ پرمزید غوروفکرممنکن ہوسکے گااوربھارت کے مخصوص حالات اور ضروریات کا پہلوبھی اجاگرہوگا۔ بھارت میں نقل وحمل سے مبرابنانے کا پروجیکٹ بھارت کے لئے ایک معیاری نقل وحمل اخراج تخمینہ فریم ورک وضع کرے گا۔ یہ پروجیکٹ حکومت کو موجودہ اورآئندہ نقل وحمل سرگرمی کی تفصیل کی تفہیم فراہم کرے گا جس کا تعلق سی او2کے اخراج سے ہوگا۔
*وہاٹ ( کیا) بھارت میں نقل وحمل کو کاربن سے مبرابنانے کا آغاز
*وہین (کب ) بروز بدھ 24جون ، بھارتی معیاری وقت کے مطابق 17.00-19.00
*وہیر(کہاں )یو ٹیوب لائیواسٹریم درج ذیل ویب سائٹ پر :
https://youtu.be/12g5xRdBUM
************
(م ن ۔ ع آ )
U-3404
(Release ID: 1633305)
Visitor Counter : 283