اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے چھٹے عالمی یوم یوگ کے موقع پر مختلف برادریوں کے لوگوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر کیا یوگا
Posted On:
21 JUN 2020 1:36PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج چھٹے یوگ کے عالمی دن پر اپنی رہائش گاہ پر مختلف برادریوں کے لوگوں کے ساتھ یوگا کیا۔ انہوں نے کووڈ۔ 19 وبا کے موجودہ بحران کے پیش نظر اس سال یوگ کے عالمی دن کے موضوع ’ کنبے کے ساتھ یوگ کی وکالت کی جس میں عوامی اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں ہے۔
ملک بھر میں یوگا کا عالمی دن الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے توسط سے بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ حکومت نے لوگوں کی آن لائن شرکت کی سہولت کے لئے سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارموں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا۔
جناب نقوی خود پچھلے کئی سالوں سے یوگا کی مشق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگ ہر عمر کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ اب "دنیا کی صحت کا تاج" بن گیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی ثقافت پوری دنیا اور اس کے عوام کے لئے "صحت کا ذریعہ" ثابت ہوئی ہے۔ جناب نقوی نے کہا کہ آج یوگا زیادہ اہم ہے کیونکہ انسانی ذہن اور جسم تناؤ اور آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ یوگا "اچھی صحت کی سنہری کلید" ہے اور "اچھی صحت حقیقی دولت ہے"۔
(اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کی نئی دہلی میں 21 جون 2020 کو چھٹے عالمی یوم یوگ کے موقع پر مختلف برادریوں کے لوگوں کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر یوگ کرنے کی تصاویر)
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:4018
(Release ID: 1633212)
Visitor Counter : 191