وزارت خزانہ

پردھان منتری غریب کلیان پیکج: اب تک کا کام کاج


پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت 42 کروڑ سے زیادہ غریب لوگوں کو 65454 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرائی گئی

Posted On: 20 JUN 2020 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 جون 2020،    1.70لاکھ کروڑ روپے  پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے خواتین اور غریب بزرگ شہریوں اور کسانوں کو مفت اناج دینے اور نقد رقم کی  ادائیگی کا اعلان  کیا ہے۔پیکج پر تیزی کے ساتھ عمل کئے جانے کی  مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلسل نگرانی کررہی ہیں۔

پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت  42 کروڑ سے زیادہ غریب لوگوں کو 65454 کروڑ روپے کی  مالی امداد  فراہم کرائی گئی

پی ایم جی کے پی کے مختلف حصوں کے تحت  اب تک کے کام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • پی ایم کسان کی پہلی قسط کی ادائیگی  کے لئے 8.94 کروڑ استفادہ کنندگان کو  17891 کروڑ روپے  کی ادائیگی کی گئی۔
  • پہلی قسط کے طور پر 20.65 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتہ  داروں  کے کھاتے میں  10325 کروڑ روپے  کی رقم ڈالی گئی۔دوسری قسط  کے طور پر 20.62 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتہ  داروں  کے کھاتے میں  10315 کروڑ روپے  کی رقم ڈالی گئی۔ تیسری قسط  میں  20.62 کروڑ (100 فیصد) خاتون جن دھن کھاتہ  داروں  کے کھاتے میں  10312 کروڑ روپے  کی رقم منتقل کی گئی۔
  • تقریباً 2.81 کروڑ  بزرگ اشخاص، بیواؤں اور معذور افراد کو  دوقسطوں میں  مجموعی طور پر  2814.5 کروڑ روپے  تقسیم کئے گئے ۔کل 2.81 کروڑ استفادہ کنندگان کو  دو قسطوں میں   رقم کی منتقلی کی گئیْ
  • بلڈنگ اور تعمیر سے متعلق  2.3 کروڑ  مزدوروں کو  4312.82 کروڑ روپے کی مالی امداد ملی۔
  • اب تک  36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ اپریل کےلئے  113 لاکھ  ایم ٹی اناج اٹھایا گیا ہے۔ 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ اپریل  2020 کےلئے 74.03  کروڑ   استفادہ کنندگان کو 37.01 ایل  ایم ٹی اناج تقسیم کیا گیا۔ 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ مئی  2020 کےلئے 72.83  کروڑ   استفادہ کنندگان کو 36.42 ایل  ایم ٹی اناج تقسیم کیا گیا۔29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کےذریعہ جون   2020 کےلئے 27.18  کروڑ   استفادہ کنندگان کو 1359 ایل  ایم ٹی اناج تقسیم کیا گیا۔تین ماہ کے لئے مختص کی گئی 5.8 ایل ایم ٹی دالوں میں سے مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو 5.68 ایل ایم ٹی دالیں بھیجی گئیں۔ اب تک   19.4 کروڑ استفادہ کنندگان میں سے  16.3 کروڑ  استفادہ کنندہ گھروں کو مجموعی طور پر 3.35 ایل ایم ٹی دالیں تقسیم کی گئیں۔ اپریل کے لئے 28 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے  100 فیصد دالیں تقسیم کی ہیں، 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے مئی کے لئے  دالوں کی تقسیم کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ سات ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں نے جون کے لئے  تقسیم کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
  • آتم نربھر بھارت کے تحت  حکومت نے دو ماہ کے لئے مہاجروں اناج  اور چنے کی مفت  فراہمی کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں 19 جون 2020 تک 36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ 6.3 ایل ایم ٹی اناج اٹھایا گیا ہے اور اس اسکیم کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  34074 ایم ٹی چنا  بھیجا گیا ہے۔
  • اب تک اس سکیم کے تحت اپریل اور مئی 2020 کے لئے  مجموعی طور پر 8.25 کروڑ پی ایم یو وائی سلینڈر وں  کی بکنگ  اور ڈلیوری کا کام کیا جاچکا ہے۔ جون 2020 کے لئے 2.1 کروڑپی ایم یو وائی سلینڈر بک کئے گئے اور جون 2020 کے لئے استفادہ کنندگان کو  1.87 کروڑ پیم ایم یو وائی مفت سلینڈروں کی ڈلیوری کی گئی۔
  • ای پی ایف او کے  20.22 لاکھ ارکان نے  5767 کروڑ روپے مالیت کے ای پی ایف او کھاتے سے  ناقابل ادائیگی پیشگی رقم آن لائن نکالنے کا فائدہ حاصل کیا ہے۔
  • اضافی شرح  کویکم اپریل 2020 سے  نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال میں  88.73 کروڑ لوگوں کے کام کے دن  پیدا کئے گئے۔ اس کے علاوہ اجرت  کی بقایا رقم کی ادائیگی اور  سامان فراہم کرانے کے لئے  ریاستوں کو 36379 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
  • چوبیس فیصد  ا ی پی ایف تعاون کی رقم  65.74 لاکھ ملازموں کے کھاتے میں منتقل کی گئی جو کہ  996.46 کروڑ روپے ہے۔
  • ڈسٹرکٹ منرل فنڈ (ڈی ایم ایف) کے تحت ریاستوں سے  30 فیصد فنڈ خرچ کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو کہ  3787 کروڑ روپے کا ہے اور اس میں سے اب تک 183.65 کروڑ  روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
  • سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سینٹروںمیں 30 مارچ 2020 سے کام کرنے والے  ہیلتھ ورکرس کے لئے بیمہ کی اسکیم۔ نیو انڈیا ایشورینس  اس اسکیم کو نافذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کی ستمبر کے لئے توسیع  کی گئی ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان پیکج

انیس جون 2020 تک  فائدے کے براہ راست  منتقلی

 

اسکیم

استفادہ کنندگان کی تعداد

رقم

پی ایم جے ڈی وائی خاتون کھاتے داروں کو  مدد

1st Ins - 20.65 Cr(100%)

2ndIns –20.63 Cr

3rd Ins -20.62 (100%)

1stIns –10,325 Cr

2ndIns – 10,315 Cr

3rd Ins –10,312 Cr

این ایس اے پی (عمر رسیدہ  بیواؤں ، دویانگ، بزرگ شہریوں) کی امداد

2.81 Cr (100%)

2814 Cr

پی ایم۔ کسان کے تحت  کسانوں کو  براہ راست ادائیگی

8.94 Cr

17891 Cr

بلدنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کی مدد

2.3 Cr

4313 Cr

ای پی ایف او کے لئے 24 فیصد تعاون

.66 Cr

996 Cr

اجولا

1st Ins – 7.48

2nd Ins – 4.48

8488 Cr

میزان

42.84 Cr

65,454 Cr

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-06-2020)

U-4007

                          



(Release ID: 1633134) Visitor Counter : 204