وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ۔ 19 وبا پھیلنے کی وجہ اپنے گاؤں لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو وسیع پیمانے پر روزگار اور ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرانے کے لئے 20 جون 2020 کو غریب کلیان روزگارابھیان کا آغاز کیا


ابھیان میں پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچے اور گاؤوں میں انٹرنیٹ جیسی جدید سہولتیں فراہم کرانے پر زور دیا جائے گا: وزیراعظم

دیہی مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر کے پاس ہی کام حاصل کرنے میں مدد پہنچانے کے لئے ہنرمندی کی جائے گی: وزیراعظم

چھ ریاستوں کے 116 اضلاع میں 125 دن میں 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ کو مشن موڈ مہم کے طور پر نافذ کیا جائے گا

Posted On: 20 JUN 2020 2:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20 جون 2020،    وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ۔ 19 سے تباہ  کاریوں سے متاثر ہوکر بڑی تعداد میں  اپنے آبائی مقامات / گاؤوں  کو  لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرانے کے لئے  ایک وسیع  روزگار اور دیہی عوامی کام کی مہم  ‘‘غریب کلیان روزگار ابھیان’’ کا آغاز کیا۔ اس ابھیان کا آغاز 20 جون بروز ہفتہ  بہار کے کھگڑیا ضلع  میں  بلاک بیلدور کے ٹیلی ہر  گاؤں سے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کیا گیا، جس میں  اس ابھیان میں شریک 6 ریاستوں کے وزرائے اعلی اور نمائندوں ، مختلف مرکزی وزرا اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے  بہار کے کھگڑیا ضلع  میں تیلیہر گاؤں  کے لوگوں سے ریموٹ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  بات چیت کی۔ اسی گاؤں سے  رسمی طور پر  وزیراعظم غریب کلیان روزگار ابھیان کا آغاز کیا گیا۔

وزیراعظم نے  کچھ مہاجر مزدوروں سے  ان کے روزگار کی موجودہ حالت کے بارے میں دریافت کیا اور  ان سے یہ بھی پوچھا کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران شروع کی گئیں بہبود کی مختلف اسکیموں کاانہیں فائدہ ملا یا نہیں۔

جناب نریندر مودی نے اس بات چیت کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ  دیہی بھارت اس طرح کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں ڈٹ کر کھڑا ہے  اور کس طرح  پورے ملک کو  اور دنیا کو اس بحران کے وقت میں تحریک دے رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں دونوں کو  غریبوں اور مہاجروں کی بہبود کی فکر ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آتم نربھر بھارت مہم  پی ایم غریب کلیان یوجنا کے تحت 1.75 لاکھ  کروڑ روپے کے  ایک پیکج سے شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں گھر لوٹنے کے خواہش مند مہاجر مزدوروں کے لئے اسپیشل شرمک ایکسپریس ٹرینیں بھی چلا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے اس دن کو تاریخ دن قرار دیا کیونکہ اس دن  غریبوں کی بہبود  اور ان کے روزگار کے لئے  وسیع پیمانے پر ایک مہم شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم ہمارے مزدور بھائیوں اور بہنوں، نوجوانوں ، ہمارے گاؤں میں رہنے والی بہنوں اور بیٹیوں کے لئے وقف ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعہ مزدوروں کو ان کے گھر کے پاس ہی کام ملے۔

وزیراعظم نے  اعلان کیا کہ غریب کلیان روزگار ابھیان کے تحت پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گاؤوں میں  روزگار کے لئے مختلف  کاموں کی ترقی کے لئے کام کے 25 شعبوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ان 25 کاموں یا پروجیکٹوں کا تعلق  گاؤں کی ضرورتوں کو مثلاً غریبوں کے لئے دیہی مکانات ، شجر کاری ، جل جیون مشن کے ذریعہ پینے کے پانی کا انتظام، پنچایت بھون ، کمیونٹی ٹوائلیٹ، دیہی منڈیاں ، دیہی سڑکیں،  دیگر بنیادی ڈھانچہ مثلاً مویشیوں کے لئے شیڈ ، آنگن واڑی بھون وغیرہ  کو پورا کرنے سے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ابھیان دیہی علاقوں میں  جدید سہولتیں بھی فراہم کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں کی  مدد کے لئے  گاؤں کے ہر گھر میں تیز رفتار اور سستے انٹرنیٹ  فراہم کرائے جانے کی بہت ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ دیہی علاقوں میں شہری علاقوں سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کیا جارہا ہے۔اس لئے فائبر کیبل بچھانے اور انٹرنیٹ کا انتظام کرنے کو بھی ابھیان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ کام  وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گاؤں میں رہتے ہوئے ہی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ایک خود کفیل ہندوستان (آتم نربھر بھارت)  کے لئے خود کفیل (آتم نربھر) کسان بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت  نے غیر ضروری قوانین اور ضابطوں کی مختلف زنجیروں کو  ہٹانے کا ایک بڑا اقدام کیا  تاکہ کسان  اپنی پیداوار کو ملک میں کہیں بھی آزادانہ فروخت کرسکے اور  براہ راست  ایسے تاجروں سے رابطہ کرسکے جو  انہیں ان کی پیداوار کی بہتر قیمت  ادا کرے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کو براہ راست بازار سے جوڑا جارہا ہے اور  حکومت نے کولڈ اسٹوریج وغیرہ جیسی سہولتوں کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایک سو پچیس دن کا  یہ ابھیان  مشن موڈ میں کام کرے گا ، جس کے تحت بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکنڈ اور اوڈیشہ کی 6 ریاستوں میں  واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں  کی بڑی تعداد والے 116 اضلاع میں کاموں / سرگرمیوں کے  25 زمروں  کے  نفاذ پر زور دیا جائے گا۔اس مہم کے دوران  کرائے جانے والے عوامی کاموں  میں 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

یہ ابھیان 12 مختلف وزارتوں / محکموں  یعنی دیہی ترقی ، پنچایتی راج، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ، کانکنی،  پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی، ماحولیات، ریلوے، پٹرولیم اور قدرتی گیس ، جدید اور قابل تجدید توانائی، بارڈر روڈز، ٹیلی کام اور زراعت کے درمیان تال میل کے ساتھ چلایا جائے گا تاکہ  25 عوامی بنیادی ڈھانچے کے کاموں اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے متعلق  کاموں  پر تیزی سے عمل کیا جاسکے۔ اس پہل کے اہم مقاصد میں شامل ہیں:

  • واپس لوٹنے والے مہاجروں اور اسی طرح کے متاثرہ دیہی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا
  • گاؤں میں عوامی بنیادی ڈھانچے فراہم کرانا  اور  روزگار کے مواقع پیدا کرنا جن میں  دیگر کاموں کےساتھ ساتھ  سڑکوں، مکانات، آنگن واڑی، پنچایت بھون،  روزگار سے متعلق مختلف اثاثے اور کمیونٹی کمپلکسز شامل ہیں
  • کاموں کی  وسیع گونا گونیت سے  اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر ایک مہاجر مزدور کو  آنے والے 125 دنوں میں اس کی ہنر مندی کے مطابق  روزگار کا موقع مل سکے۔اس پروگرام کے تحت  طویل مدت میں ذرائع  معاش کی توسیع اور ترقی  کے لئے تیاری کرنا بھی ہے۔

دیہی ترقیات کی وزارت  اس مہم کے لئے نوڈل وزارت ہے  اور یہ مہم  ریاستی حکومتوں کے قریبی تال میل سے نافذ کی جائے گی۔ شناخت کئے گئے اضلاع میں  مختلف اسکیموں کے موثر اور وقت پر نفاذ کی نگرانی کے لئے  جوائنٹ سکریٹری  اور اس سے اوپر کے  رینک کے سنٹرل نوڈل افسر  مقرر کئے جائیں گے۔

 ایسی ریاستوں کی فہرست جہاں پر جی کے آر اے چلایا جائے گا۔

نمبر شمار

ریاست کا نام

اضلاع

خواہش مند اضلاع

1

بہار

32

12

2

اترپردیش

31

5

3

مدھیہ پردیش

24

4

4

راجستھان

22

2

5

اوڈیشہ

4

1

6

جھارکھنڈ

3

3

کل اضلاع

116

27

 

ترجیحی بنیاد پر انجام دیئے جانے والے 25 کاموں اور سرگرمیوں کی فہرست درج ذیل ہے:

نمبر شمار

کام/ سرگرمی

نمبر شمار

کام/ سرگرمی

1

کمیونٹی سنیٹیشن سینٹر (سی ایس سی) کی تعمیر

14

Construction of cattle sheds

مویشیوں کے شیڈ کی تعمیر

2

گرام پنچایت بھون کی تعمیر

15

Construction of poultry sheds

پالیٹری شیڈ کی تعمیر

3

چودھویں ایف سی فنڈ کے تحت آنے والے کام

16

بکریوں کے لئے شیڈ کی تعمیر

4

قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام

17

ورمی کمپوسٹ  اسٹرکچر کی تعمیر

5

پانی بچانے اور اس کے ذخیرے کے کام

18

ریلوے

6

کنووں کی تعمیر

19

رربن

7

شجر کاری کے کام

20

پی ایم کسم

8

باغبانی

21

بھارت نیٹ

9

آنگن واڑی مراکز کی تعمیر

22

کیمپا پلانٹیشن

10

دیہی مکانات کی تعمیر کے کام

23

پی اورجا گنگا پروجیکٹ

11

دیہی کنکٹی وٹی کے کام

24

روزگار فراہم کے لئے کے وی کے تربیت

12

ٹھوس اور سیال  فضلے  کے بندوبست کے کام

25

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ  (ڈی ایم اایف ٹی) کے کام

13

فارم تالاب کی تعمیر

   

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-4005

                          



(Release ID: 1633099) Visitor Counter : 361