وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے لئے ایک ہفتے طویل تقریبات  کا انعقاد کیا


" گھر پر یوگا اور خاندان کے ساتھ یوگا " کے مرکزی موضوع  کے تحت سوشل میڈیا کی سرگرمیاں شروع کی گئیں

Posted On: 19 JUN 2020 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،19 جون  / سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں  موجود اپنے علاقائی دفاتر  کے ذریعے  منعقد  سرگرمیوں  کے ساتھ 15 جون ، 2020 ء کو یوگا کے بین الاقوامی دن  کے موقع پر  ایک ہفتے طویل  تقریبات کا آغاز کیا ہے اور " گھر پر یوگا اور خاندان  کے ساتھ یوگا " کے مرکزی  موضوع کے تحت  یوگا  کے موضوع پر سوشل میڈیا سرگرمیوں کا آغاز کیا  ہے ۔ ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی  لاک ڈاؤن کے دوران صحت مند ذہن  اور  صحت مند جسم کے علاوہ ورچوول میڈیم کے ذریعے  اِن سرگرمیوں تک رسائی  کو فراہم کرنا  ہے ۔

          سیاحت کی وزارت کی تقریبات میں 20 جون ، 2020 ء کو دیکھو اپنا دیش ویبینار  منعقد کیا جائے گا ، جس میں سیاحت کے وزیر  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل شرکت کریں گے اور اس میں سد  گرو  جگّی واسو دیو جی  کے ساتھ  بات چیت بھی ہو گی ۔  "  بھارت  : ایک ثقافتی خزانہ   " 20 جون ، 2020 ء کو  دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک منعقد ہو گا ۔ اس میں  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی بات چیت   کے علاوہ  5 معروف شخصیات  بھی شرکت کریں گی ، جن میں  اسپائس  جیٹ کے سی ایم ڈی جناب اجے سنگھ  ، اویو  کے جناب رِتیش اگروال   ، فیشن ڈیزائنر   محترمہ انیتا ڈونگرے ، سیلیبرٹی شیف  جناب رنویر برار اور میریٹ مارکیٹنگ   کی وائس پریزیڈنٹ  محترمہ رنجو الیکس  شامل ہیں ۔  دیکھو اپنا دیش ویبینار  سیریز   ایک بھارت شریشٹھ  بھارت  پروگرام کے تحت  بھارت  کی گونا گونیت   کو اجاگر کرنے کے لئے  سیاحت کی وزارت کی ایک  اہم کوشش ہے ۔

          یہ سیشن انکریڈیبل  انڈیا کے سوشل میڈیا ہینڈل facebook.com/incredibleindia/   اور  Youtube.com/incredibleindia   پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یوگا اور ویل نیس پر مبنی  دیکھو اپنا  دیش  کے دیگر ویبینار میں مندرج ذیل  موضوع شامل ہیں :

19 جون ، 2020 ء – صبح 11 بجے سے 12 بجے تک – یوگا اور ویلنیس  -  بین الاقوامی یوگا گرو اور روحانی ماسٹر یوگا گرو بھارت  ٹھاکر   ، دیو سنسکرتی وِشو ودیالیہ کے پرو وائس  چانسلر ڈاکٹر چنمیا پانڈیا  ، یوگا تھیریپی اور ہیلنگ سائنس  کے ندی وگیان کے ماہر ڈاکٹر لکشمی نارائن جوشی کے ذریعے پیش کیا جائے گا ۔

20 جون ، 2020 ء – 1400 بجے سے  1500  بجے تک – مرکزی وزیر برائے سیاحت و کلچر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی قیادت میں 5 اہم شخصیات  ،  اسپائس  جیٹ کے سی ایم ڈی جناب اجے سنگھ  ، اویو  کے جناب رِتیش اگروال   ، فیشن ڈیزائنر   محترمہ انیتا ڈونگرے ، سیلیبرٹی شیف  جناب رنویر برار اور میریٹ مارکیٹنگ   کی وائس پریزیڈنٹ  محترمہ رنجو الیکس   کے ساتھ   " بھارت : ایک ثقافتی خزانہ " پر ویبینار  میں شرکت کریں گے ۔

21 جون ، 2020 ء – صبح 11 بجے سے 12 بجے تک – گرین وے  کے سی ای او  ، مہوا وَن ریسورٹ کے بانی  ، پینچ اینڈ کمپنی کے بانی اور ممبئی میں یوگا ہاؤس کے بانی    جناب اَچل مہرا کے ذریعے " بھارت یوگا کی منزل " کے طور پر  پیش کیا جائے گا ۔

سوشل میڈیا کے ذریعے پروگرام : انکریڈیبل انڈیا سوشل میڈیا کے پروگراموں میں  ، اُن نو جوانوں سے اشتراک شامل ہے ، جو اپنے خاندان کے ساتھ یوگا کرتے ہیں ۔ روزانہ کی جانے والی پوسٹ میں ہر ایک دن کے لئے الگ الگ آسن اور تصاویر اور ویڈیو کے ذر یعے حقیقی زندگی میں اِن کا استعمال شامل ہے ۔ وزارت  آن لائن سرگرمیوں کے پروگرام بھی  چلا رہی ہے ، جس میں لوگ  اپنی تصاویر  اور سوالی مقابلوں کے جواب داخل کر سکتے ہیں ۔  اس ہفتے میں  یوگا  کے شوقین  لوگوں کے ذریعے چند  براہ راست سیشن بھی شامل ہیں ۔ دیگر پروگراموں میں  لوگوں کو  ای – نیوز لیٹر بھیجنا شامل ہیں ، جس میں گھروں میں یوگا کرنے کے علاوہ " اہم یوگا ڈیسٹی نیشن کی فہرست  بھی بھیجی جائے گی ، جہاں لوگ خود جا سکتے ہیں ۔ وزارت "مائی لائف مائی یوگا " مقابلے  کو بھی فروغ دے رہی ہے ، جو آیوش کی وزارت کے زریعے چلایا جا رہا ہے اور اس میں  لوگوں کے اپنے گھروں میں  اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ  یوگا کے ویڈیو  بھی نشر کئے جا رہے ہیں ۔

          سیاحت کی وزارت  شہریوں کے ساتھ ساجھیداری قائم کرنے کے لئے ٹیکنا لوجی   کی مدد سے  ملک میں  گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مائی گوو کے ساتھ  سرگرمی سے اشتراک کر رہی ہے ۔  دیکھو اپنا دیش  ویبینار کو  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ذریعے قائم کئے گئے نیشنل  ای گورننس  ڈویژن سے   سرگرم  مدد کی جا رہی ہے ۔

          یوگا کے بین الاقوامی دن  کے دوران سیاحت کی وزارت کی کوشش  بھارت کو یوگا اور ویلنیس  کی سیاحت  کے ایک اہم مقام کے طور پر پیش کرنا ہے ۔

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-06-2020)

U. No.  3375

 



(Release ID: 1632731) Visitor Counter : 130