صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 کے بارے میں تازہ جانکاری
صحتیابی کی شرح بہتر ہو کر 52.47 فیصد ہوئی
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ – 19 کے کلنک سے نمٹنے کے لیے گائیڈ جاری کی ہے
Posted On:
16 JUN 2020 2:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16جون 2020 / پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10215 کووڈ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ابھی تک 180012 کووڈ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ صحتیابی کی شرح میں بہتری آئی ہے اور یہ 52.47 فیصد ہو گئی ہے، جو اس بات کی غماز ہے کہ آدھے کیسز جن میں کووڈ علامتیں تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔
فی الحال 153178 سرگرم کیس طبی نگرانی میں ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ -19 سے متاثرہ لوگوں کے لیے جن میں کووڈ – 19 کے صحتیاب مریض ، کووڈ – 19 کے پیش پیش رہنے والے حفظان صحت کے کارکن اور ان کے کنبے کے افراد بھی شامل ہیں جنہیں ایک کلنک کا سامنا ہے۔ اس کلنک کو دور کرنے کے لیے ایک باتصویر تفصیلی گائیڈ جاری کی ہے۔
اس گائیڈ تک مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے :
https://www.mohfw.gov.in/pdf/GuidetoaddressstigmaassociatedwithCOVID19.pdf
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور ہدایات سے متعلق سبھی صحیح اور تازہ ترین معلومات کے لیے ہماری اس ویب سائٹ پر لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو اس ویب سائٹ پر بھیجا جا سکتا ہے technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ان ویب سائٹس پر بھیجا جا سکتا ہے : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva
کووڈ – 19 سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹال فری )پوچھا جا سکتا ہے۔
کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس آن لائن پتے پر دستیاب ہے : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
3314U –
(Release ID: 1632158)
Visitor Counter : 198
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam