وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے سی ڈی ایس، تینوں خدمات کے سربراہان کے ساتھ لداخ سرحد کی صورتحال پر نظر ثانی کی

Posted On: 17 JUN 2020 3:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،17جون2020: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے آج صبح ساؤتھ بلاک میں منعقدہ ایک میٹنگ میں لداخ سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں دفاعی عملے کے سربراہ اور عسکری امور کے محکمے کی سکریٹری جنرل بپن راوت ، بری فوج کے عملے کے سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے ، بحریہ کے عملے کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ اور فضائیہ کے عملے کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے بھدوریا نے شرکت کی۔

بعد ازاں ایک ٹوئٹ میں جناب راجناتھ سنگھ نے سرحدی تصادم میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلوان میں سپاہیوں کا جانی اتلاف از حد اندوہناک اور تکلیف دہ ہے۔ ہمارے سپاہیوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران  غیر معمولی جرأت کا ثبوت دیا اور بھارتی بری فوج کی اعلیٰ ترین روایات کے مطابق اپنی جانیں قربان کردیں۔

رکشا منتری نے کہا کہ قوم ان کی بہادری اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ میری دلی ہمدردیاں متوفی سپاہیوں کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ پورا ملک مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ہمیں بھارت کے ان سورماؤں کی شجاعت اور جانبازی پر فخر ہے۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

(U: 3327)


(Release ID: 1632081) Visitor Counter : 199