صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ۔ 19 پر اپ ڈیٹ


صحتیابی کی شرح بڑھ کر 51.08 فیصد ہوئی

ہندوستان میں اس وقت 900 سے زیادہ مخصوص لیبز کووڈ۔ 19 کررہی ہیں

Posted On: 15 JUN 2020 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جون 2020،    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  کووڈ۔ 19 کے 7419 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر کووڈ۔ 19 کے  169797 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح بڑھ کر  51.08 فیصد ہوگئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مرض  کے  آڈھے سے زیاہ پازیٹیو معاملوں میں صحت یابی کی حقیقت کا پتہ چلتا ہے۔

اس وقت  153106 سرگرم معاملے  طبی نگرانی میں ہیں۔

متاثرہ افراد میں نوول کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے آئی سی ایم آر کی جانچ کی صلاحیت میں  مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھاکر 653 اور پرائیویٹ تجربہ گاہوں کی تعداد بڑھاکر 248 (مجموعی تعداد 901) کی گئی ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے:

ریئل ٹائم آر پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 534 (سرکاری: 347+پرائیویٹ 187)

ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 296 (سرکاری: 281+پرائیویٹ 15)

سی بی این اے اے ٹی پر مبنی  ٹیستنگ لیب: 71 (سرکاری:25+پرائیویٹ 46)

گزشتہ 24 گھنٹے میں  115519 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر 5774133 نمونو کی جانچ کی گئی ہے۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق  تکنیکی معاملات  کے بارے میں تمام مستند اور  اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط  اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں :  https://www.mohfw.gov.in/   اور  @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in  اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva .   کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں  براہ کرم  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046  یا 1075 (ٹول فری)  پر  رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(15-06-2020)

U-3296



(Release ID: 1631799) Visitor Counter : 184