سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

پنجاب کے شہر فیروز پور میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اسکیم  اے ڈی آئی پی کے تحت آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے دیویانگ جنوں  (معذور افراد ) کو امداد اور آلات  کی پہلی تقسیم


بحران کی اس گھڑی میں مستفدین کے لیے باز آبادکاری کی امداد کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن مزید اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقاد  : جناب تھاور چند گہلوت


Posted On: 15 JUN 2020 2:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15جون  2020  /  کووڈ – 19 کی وجہ سے سماج کو درپیش ایک ایسی صورتحال کے دوران جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی حکومت ہند نے خصوصی اقدامات کیے ہیں تاکہ معذور افراد (دیوانگ جن ) کے لیے بہبود کی اسکیم کی فوائد  بلا رکاوٹ جاری رہیں۔ اس کوشش کے طور پر سبھی احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذور افراد کے لیے بلاک کی سطح پر امداد اور آلات کی مفت تقسیم کی غرض سے ایک آن لائن اے ڈی آئی پی کیمپ  کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ پنجاب میں آج فیروز پور ضلعے کے تلونڈی بھائی بلاک میں لگایا گیا۔ یہ پہلا کیمپ ہے جو حکومت ہند کی طرف سے کام کاج کے معیاری اور  طریقوں کے مطابق  لاک ڈاؤن کھولے جانے کے بعد حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت ایلمکو کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آن لائن  اسٹریمنگ کے ذریعے مہمان خصوصی کے طور پر اس موقعے کو زینت بخشی۔  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ شکنتلا ڈی گیملن ،  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب پربودھ سیٹھ، ایلمکو کے سی ایم ڈی جناب  ڈی آر سرین  نے بھی ویڈیو رابطے کے ذریعے  اس تقریب میں شرکت کی۔ دیہی امور کی فیروزپور  کی ایم ایل اے محترمہ ستکار کور اور فیروز پور کے ڈسٹرکٹ کلکٹر جناب کلونت سنگھ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

جناب تھاور چند گہلوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں ان کی وزارت مختلف اقدامات اور اسکیموں کے ذریعے ملک میں معزور افراد کی بہبود کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔ کووڈ -19 وبا کو نظر میں رکھتے ہوئے  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ معزور افراد کو امداد اور آلات کی تقسیم کے لیے ملک گیر سطح پر  آن لائن اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقاد  کیا جائے۔   ملک میں اے ڈی آئی پی کیمپوں  کے دوران اب تک 10 گینیس بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے معزور طلبا کو مالی مدد اور اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کیے ہیں تاکہ یہ طلبا اپنی تعلیم خود  حاصل کر سکیں۔ انہوں نے  معزور افراد کو سہولیات دینے اور ان کی مدد کرنے  سے متعلق ، اپنی وزارت کی کئی اہم اسکیموں اور پروگراموں کو بھی اجاگر کیا۔  انہوں نے معزور افراد اور ان کے کنبے کے افراد سے کہا کہ وہ ان کے لیے منفرد شناختی کارڈ کے لیے اپنے نام کا اندراج کرا لیں جو پورے بھارت میں تسلیم شدہ ہے۔  ابھی تک ہمارے ملک میں معزور افراد کو 31 لاکھ منفرد شناختی کارڈ دیئے جا چکے ہیں۔

فیروز پور کی دیہی امور کی ایم ایل اے محترمہ ستنام کور نے اپنے خطاب میں کووڈ – 19 کے اس اہم وقت میں اپنے حلقے میں معزور افراد کے لیے اس طرح کے فائدے مند اے ڈی آئی پی کیمپوں کا اہتمام کرنے پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے مشورہ دیا کہ موٹر والی تپہیہ گاڑی کے لیے  معزور افراد کی اہلیت میں مزید نرمی کی جائے، تاکہ مزید معزور افراد کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محترمہ شکنتلا ڈی گیملن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ڈی ای پی ڈبلیو  ڈی  نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ملک گیر سطح پر اس طرح کے آن لائن اے ڈی آئی پی کیمپوں کا انعقاد کرنے کے لیے کام کاج کا ایک معیاری طریقہ  (ایس او پی) تیار کی۔ امداد اور آلات کی تقسیم کے دوران کووڈ – 19 کے پھیلنے کے امکانات پر قابو پانے کی غرض سے صحت اور ذاتی حفاظت کے اصولوں اور دیگر ضروری احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کیا گیا۔

بلاک  تلونڈی کے کل 95 مستفدین کو 166 قسم کے امدادی آلات فراہم کیے گیے جن کی قیمت 12 لاکھ سے زیادہ ہے۔ موٹر والی گیارہ تی پہیہ گاڑیاں بھی اس کیمپ کے تحت لوگوں کو تقسیم کی گئیں۔ البتہ، فیروز پور ضلعے کے مجموعی طور پر  962  افراد کو  1667 امدادی آلات فراہم کیے گیے، جن کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔  یہ تقسیم فیروز پور کے چھ بلاکوں میں کی جا رہی ہے جو 15 جون سے 20 جون 2020 تک جاری رہے گی۔

پنجاب کے ضلع فیروز پور کے تلونڈی بھائی علاقے میں آج پہلے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں ایلمکو کے ذریعے تقسیم اور فاصلاتی خطاب کا غیر مرکوز طریقہ اپنایا گیا۔ اس کی کامیابی کی بنیاد پر اسی طرح کے کیمپوں کا انعقاد پورے ملک میں کیا جائے گا۔ جس سے بحران کی اس گھڑی میں ضرورتمند افراد کو بازآبادکاری کی مدد کی بروقت دستیابی کی یقین دہانی ہوگی۔  اس کیمپ کا انعقاد کانپور کی  بھارت کی ، مصنوعی اعضاء بنانے والی کارپوریشن نے کیا تھا جو حکومت ہند  کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معزور افراد کو  بااختیار بنانے کے محکموں کے تحت ، فیروز پور کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔

ہر ایک فرد کے لیے تھرمل اسکریننگ کا انتظام ، پیشہ ور افراد کے ذریعے  فیس ماسک ، سینی ٹائزر ، دستانوں اور پی پی ای کٹ کا لازمی استعمال کا لازمی اقدمات ہیں جو مستحقین تک پہنچنے کے لیے کیے گیے ہیں تاکہ معزور افراد کے لیے اس اسکیم کے فائدے جاری رہیں۔   متعلقہ جگہوں اور جن جگہوں کو بار بار چھوا جاتا ہے ان کے  سینی ٹائزیشن  کو یقینی بنایا گیا، جن میں آلات بھی شامل ہیں۔ امدادی آلات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھیجنے سے پہلے ان کی سینی ٹائزیشن ، بار بار کھلنے اور بند ہونے والی جگہوں کے سینی ٹائزیشن اور تقسیم سے کچھ ہی وقت پہلے  امدادی آلات کے دوبارہ سینی ٹائزیشن سمیت کئی سطحوں پر سینی ٹائزیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ کووڈ  کے موجودہ حالات میں جو آلات قریبی رابطے میں رہتے ہیں ابھی تک ان کی تقسیم نہیں کی گئی ہے۔

بیٹھنے کا انتظام اس انداز میں کیا گیا کہ مستفدین کے درمیان ایک دوسرے سے دوری برقرار رہے اور ایک وقت میں 40 افراد کو بلایا گیا جن میں سے ہر ایک دستے کو الگ بلایا گیا اور الگ ہی ان کو باہر بھیجا گیا۔

تلونڈی بھائی بلاک میں جو امداد اور امدادی آلات تقسیم کیے گیے ان میں 11 موٹر والی تی پہیہ گاڑیوں ، 19 تی پہیہ گاڑیاں، 21 وھیل چیئر، 4 پی پی کیئر، 32 بیساکھیاں، 15 ہاتھ کی چھڑیاں، 14 اسمارٹ بیڈ، 12 اسمارٹ فون،  01 ڈیزی پلیئر، 03 رولیٹر، 18 سمعی آلات، 12ایم ایس آئی ای ڈی کٹ،  4 مصنوعی آلات اور کیلیپرز شامل ہیں۔ کل 200 موٹر والی تی پہیہ گاڑیاں کیمپ میں تقسیم کی گئیں۔ ایک گاڑی کی قیمت 37 ہزار روپے ہے۔  مستحق  فرد کو  حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت سبسڈی کے طور پر 25 ہزار روپے کی امداد دی جا رہی ہے۔ موٹر والی ہر تی پہیہ گاڑی پر 12 ہزار روپے کی بقیہ رقم فیروز پور کی ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے عطیہ کی جاتی ہے۔ فیروز پور ضلعے میں بلاک کے حساب سے تقسیم کیمپوں کی سیریز میں مندرجہ ذیل زمرے کے امدادی آلات تقسیم کیے گیے۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

  • موٹر والی تی پہیہ گاڑی        200
  • تی پہیہ سائیکل                   239
  • وھیل چیئر                         194
  • سی پی چیئر                       03
  • بیساکھیاں                          394
  • والکنگ اسٹکس                  108
  • اسمارٹ کین                      76
  • اسمارٹ فون                      51
  • ڈیزی پلیئر                         17
  • بریل کٹ                           03
  • رولیٹر                              21
  • سمعی آلات                        226
  • ایم ایس آئی ای ڈی کٹ          98
  • مصنوعی اعضاء اور کیلیپرز  17

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

3288U –

 

 



(Release ID: 1631708) Visitor Counter : 243