امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہلی میں کووڈ۔ 19 صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی صدارت کی
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے ایل جی جناب انل بیجل ، وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال ، ایمس کے ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی
مرکزی حکومت دہلی میں کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے اور قومی دارالحکومت کو محفوظ رکھنے کے تئیں پابند عہد ہے: مرکزی وزیر داخلہ
مودی سرکار فوری طور پر دہلی حکومت کو 500 تبدیل شدہ ریل کوچ فراہم کرے گی جس سے کووڈ۔ 19 مریضوں کے لئے 8،000 مزید بیڈس ہو جائیں گے
وزیر داخلہ جناب امت شاہ۔ کووڈ۔ 19 ٹیسٹنگ دو دن میں 2 دوگنا اور 6 دن میں تین گنا ہو جائے گی
نجی اسپتالوں کے ذریعہ کم شرحوں پر 60٪ بستروں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور کورونا ٹیسٹنگ اور علاج کی شرح طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی : جناب امت شاہ
Posted On:
14 JUN 2020 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 جون :
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی سرکار دہلی میں کووڈ۔ 19 کے پھیلنے کو روکنے اور قومی دارالحکومت کو محفوظ رکھنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ سینئر افسران کے علاوہ وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال کے ساتھ ایک میٹنگ میں انفیکشن کے خلاف دہلی کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
جناب شاہ نے کہا ، دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں کی کمی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کو فوری طور پر 500 تبدیل شدہ ریل کوچ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی مدد سے دہلی میں مزید 8 ہزار بستر دستیاب ہوں گے اور یہ کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج معالجے میں تمام سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کنٹیکٹ میپنگ کو بہتر بنانے کے لئے دارالحکومت کے کنٹینمنٹ زون میں گھر گھر صحت سروے کئے جائیں گے اور سروے کی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر دستیاب ہوجائے گی۔ موثر مانیٹرنگ کے لئے تمام باشندوں سے اپنے موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس پھیلنے کی روک تھام کے لئے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اگلے دو دن کے اندر دوگنا ہوجائے گی اور چھ دن بعد تین گنا ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں ہر ایک پولنگ اسٹیشن میں ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔
دہلی کے کلینکس اور چھوٹے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق رہنما خطوط اور معلومات کی موثر ترسیل کے لئے مودی سرکار نے ایمس کے سینئر ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں بہترین طریقوں کو نچلی سطح تک پہنچایا جا سکے۔ ٹیلی فونک رہنمائی کے سلسلہ میں ایک ہیلپ لائن نمبر قائم کیا جائے گا اور اسے کل جاری کیا جائے گا۔
جناب شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر وی کے پال ، ممبر نیتی آیوگ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ نجی اسپتالوں کے ذریعہ ان کے 60 فیصد کورونا بیڈ کی دستیابی کو کم شرحوں پر یقینی بنایا جاسکے اور کورونا ٹیسٹنگ اور علاج کی شرح کو طے کیا جاسکے۔ کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیر داخلہ نے جوش اور طاقت کے ساتھ کورونا وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ملکی عزم کی نشاندہی کی اور ان لواحقین کے تئیں اپنے دکھ کا اظہار کیا جو اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوت ہونے والوں کی آخری رسوم کے سلسلے میں تازہ ترین رہنما اصول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے انتظار کرنے کا وقت کم ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ قوم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں پورے احتیاط اور سب کے تعاون سے اس عالمی وبا کا مقابلہ کررہی ہے۔ اس بحران کے دوران متعدد این جی اوز کی مثالی خدمات کے لئے بھی ملک مخلصانہ طور پر ان کا ممنون ہے۔ اس کوشش میں ، حکومت نے اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ، این سی سی ، این ایس ایس اور دیگر رضاکارانہ تنظیموں کی خدمات کو صحت خدمات کے ساتھ بطور رضاکار اندراج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے دہلی حکومت کے لئے مزید پانچ سینئر آفیسرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کی میٹنگ کے دوران کئی دیگر فیصلے بھی لئے گئے۔ حکومت ہند اور دہلی حکومت ، ایمس اور دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے صحت محکموں کے ڈاکٹروں کی ایک مشترکہ ٹیم دہلی کے تمام کورونا اسپتالوں کا دورہ کرے گی اورکووڈ۔ 19 مریضوں کے علاج کے لئے ہیلتھ انفراسٹرکچر اور تیاری کا معائنہ کرنے کے بعد ایک رپورٹ پیش کرے گی۔
جناب شاہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں کہ آج کئے گئے مختلف فیصلے صحت اور مرکزی اور دہلی حکومتوں کے دیگر محکموں اور ماہرین کے ذریعہ زمینی سطح پر لاگو کئے جائیں گے۔
حکومت ہند نے دہلی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ اسے آکسیجن سلنڈر ، وینٹیلیٹرز اور پلس آکسیمٹرز سمیت تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی۔
اس میٹنگ میں سینئر افسران کے علاوہ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل اور وزیر اعلی جناب اروند کیجریوال اور ڈائریکٹر ایمس نے شرکت کی۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 3275
(Release ID: 1631578)
Visitor Counter : 287
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam