سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) پوری طرح ڈیجیٹل ہونے والا پہلا تعمیراتی سیکٹر ادارہ بنا

Posted On: 12 JUN 2020 3:51PM by PIB Delhi

ایک سب سے بڑے سدھار کے طور پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی یونیک کلاؤڈ پر مبنی اور مصنوعی ذہانت پاور والی بگ ڈاٹا تجزیاتی پلیٹ فارم –ڈاٹا لیک اور پروجیکٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کے لانچ کے ساتھ ہی پوری طرح ڈیجیٹل ہوگیا ہے۔  این ایچ اے آئی کا پورا پروجیکٹ بندوبست کا کام مینوئل سے آن لائن پورٹل پر مبنی ہوگیا ہے، جس میں ورک فلو ، ٹائم لائن اور الرٹ میکانزم سمیت مکمل پروجیکٹ پر عمل آوری کے آپریشن کئے گئے ہیں۔ سبھی پروجیکٹ دستاویزات کنٹریکچول فیصلے اور منظوریاں صرف پورٹل کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔

 جدید تجزیوں کے ساتھ ڈاٹا لیک سافٹ ویئر تاخیر ، متوقع، تنازعات کی پیش گوئی کرے گا اور پیشگی الرٹس جاری کرے گا۔ اس طرح فیصلہ سازی میں تیزی دکھانے کے علاوہ یہ صحیح اور بروقت فیصلے کرنے میں آسانی بھی پیدا کرے گا، کیونکہ اس نظام کے تاریخی ڈاٹا پر مبنی مختلف متبادل کے مالی اثرات کا اندازہ لگانے کا امکان ہے۔

این ایچ اے آئی کا دعوؤں اور جوابی دعوؤں کی بھاری رقم کے ساتھ بڑی تعداد میں زیر التوا معاملوں کی تاریخ رہی ہے۔بیشتر تنازعات فطری اعتباع سے جینرک رہے ہیں، جیسے بورڈ سے پاک ٹائٹ کی سپردگی میں تاخیر ، یوٹی لیٹی کی شفٹنگ، پلانٹ کے بے کار چارجیز، مشینری آلات، افرادی قوت اور فیصلوں میں تاخیر وغیرہ۔ ان فیصلوں کو کم کیا جاسکتا ہے، چونکہ ڈاٹا لیک سافٹ ویئر میں ان سبھی ارچنوں کو ٹریک کرنے اور جانچ کرنےکی گنجائش ہے اور یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کام شفافیت طریقے سے وقت پر انجام دیاگیا ہے، کیونکہ تمام عمل پورٹل پر مبنی ہوں گے، لہٰذا فیصلہ سازی تیز رفتار سے ہوگی اور بالآخر مستقبل میں مقدمے بازی کا امکان کم ہوجائے گا۔

مکمل پروجیکٹ ڈاکیومنٹ اور خط وکتابت جی آئی ایس ٹیگنگ اور منفرد پروجیکٹ آئی ڈی کے ساتھ لنک کئے گئے کلاؤڈ پر مبنی ڈاٹا لیک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں اسٹور کیا جائے گا، جس سے کہ جب کبھی کسی بھی لوکیشن سے ضرورت پڑے تو پروجیکٹ ڈاٹا کو آسانی سے واپس لیا جاسکے۔ این ایچ اے آئی کے سبھی ٹھیکیداروں ، انشیشنریز، کنسلٹینٹ اتھارٹی انجینئرس، اینڈی پینڈینٹ انجینئرس، اور پروجیکٹ ڈائریکٹرس، ریجنل آفیسرس نے پہلے ہی اسے پوری طرح استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ این ایچ اے آئی کے ای-آفس ماڈیول کو اس نظام میں مربوط کیاگیا ہے ، تاکہ سبھی خط وکتابت ایچ کیو کے لئے فیلڈ یونٹ سے ایک محفوظ طریقے سے ڈیجیٹلی  طور پرفلو کیا جاسکے۔

کووڈ-19 کی عالمی وبا کے تناظر میں جب بہت سی تنظیموں کو کام میں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے، این ایچ اے آئی کے ملازمین کسی ڈر وخوف کے بغیر اپنا کام خوشی خوشی اور بلارکاوٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈاٹا لیک ایم ایچ اے آئی کے لئے انقلابی تبدیلیاں لائے گا، جہاں تیزی سے فیصلہ سازی ہوگی، کوئی تاخیر نہیں ہوگی اور ریکارڈ مس ہونے کا کوئی سوال نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ کہیں بھی اور کسی بھی جگہ سے کام جاری رکھا جاسکے گا۔ یہ شفافیت بڑھائے گا، جبکہ سبھی افسران شراکت دار جو اس پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں، یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اصل میں کیا کام ہورہا ہے۔  

 

...............................................................

 

 

م ن، ح ا، ع ر

12-06-2020

U-3238



(Release ID: 1631288) Visitor Counter : 200