کوئلے کی وزارت

کوئلے کو کھول دینا:آتم نربھربھارت کے لئےنئی امیدیں


حکومت کاروباری کانکنی کے لئے 18 جون 2020 کو کوئلہ کھانوں کی نیلامی شروع کرے گی

Posted On: 11 JUN 2020 6:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11جون 2020/ حکومت کاروباری کانکنی کے لئے 18 جون  2020  کو ’’کوئلے کو کھول دینا:
آتم نربھر بھارت کے لئےنئی امیدیں‘‘ عنوان سے کوئلہ کھانوں کی نیلامی شروع  کرے گی۔  وزیراعظم جناب نریند ر مودی   اس کے آغاز پر نئی دہلی میں ورچولی منعقدہ  پروگرام میں مہمان خصوصی  کے طور پر  اس پروگرام کو رونق بخشیں گے۔ کوئلہ اور کانکنی کے وزیر مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نےآج ٹوئٹ کیا کہ ہم 18 جون  کو ملک  میں کوئلے کی پہلی تجارتی  / کاروباری  نیلامی کرنے جارہے  ہیں۔ اس پروگرام کی وزیراعظم جناب نریندر مودی رونق افزا کریں  گے۔ کوئلے میں آتم نربھر  بھارت کییہ ان کی سوچ اور رہنمائی ہے ۔ مجھے فخر ہےکہ ہم اسے حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔

 یہ ایک تاریخی دن ہوگا جب بھارتی کوئلہ شعبہ/ سیکٹر نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے پابندیوں کی بیڑیوں سے آزاد ہوگا۔

 جیسا کہ حال ہی میں ہندستان نےوزیراعظم جناب نریند ر مودی کی دوراندیش  اورپختہ  قیادت  میں آتم نربھر  مہم کو گلے سے لگایا ہے کوئلہ اور کانکنی کے شعبے نےکوئلہ میدانوں میں ڈھانچہ  جاتی سدھاروں کے ذریعہ ملک کو (کوئلہ اصلاحات میں خود اعتماد) آتم نربھر   یا خود اعتماد بنانے کے لئے کمر کس لی ہے۔

کاروباری یا پیشہ  ورانہ کوئلہ کونکنی کی نیلامی ممنوعہ علاقوں،  استعمال اور قیمت کے پہلے کے نظام سےمکمل طورپر الگ ہے۔ اب اس طرح کی پابندیاں  بالکل نہیں ہیں ۔ مجوزہ نیلاموں میں اصول اور شرائط ہیں جو وسیع اور لچکدار  ہیں، جو نئی کمپنیوں کو بولی کے عمل میں حصہ  لینے، ابتدائی رقم کو کم کرنے ، رائلٹی کے خلاف ابتدائی رقم کی شمولیت ،کوئلہ کانوں کے انتظام اور چلانے کے لئے لچیلے پن کو ترغیب دنیے کے لئے وسیع  اہل اور ماہر معیارات ، شفافیت  پر مبنی  نیلامی نظام ، خود کار راستے کے ذریعہ  فی صد   ایف ڈی آئی کی اجازت اور قومی  کوئلہ  اشاریہ پر مبنی  مناسب  مالی شرائط  اور منافع  کو مشترک کرنے کے ماڈل کی اجازت دیتےہیں۔ کامیاب نیلامی دہندگان  کو ماضی کے مخالف کوئلہ کی پیداوار میں لچیلا پن حاصل ہوگا اورابتدائی پیداوار اورکوئلہ گیس کاری کے لئے حوصلہ افزائی کی تجویز ہے۔

کوئلہ کانوں کےنیلامی نظام کو فاضل کوئلہ کی پیداوار کرکے بڑےپیمانے پر روزگار  اورکوئلہ شعبے  میں سرمایہ کاری کے زبردست  مواقع مہیا کر کے ملک میں توانائی  اور بجلی تحفظ  کی مضبوط بنیاد رکھے گی ۔ یہ کوشش مالی سال

24-2023  میں کو ل انڈیا سے اضافی 01 بلین ٹن کوئلہ پیداوار کے امکان کو پورا کریں گے  اور گھریلو تاپ کوئلے کی ضرورت کو پوراکریں گے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3217


(Release ID: 1631148) Visitor Counter : 388