ریلوے کی وزارت

بھارتیہ ریلوے شرمک خصوصی ریل گاڑیاں ریاستوں کے مطالبات کے مطابق چلاتی رہے گی


اب تک مجموعی طور پر مزید 63 شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کے سلسلے میں سی آر بی کی جانب سے ریاستوں کو ارسال کئے گئے مراسلے کے بعد ضرورت کا اظہار کیا گیا ہے

مجموعی طور پر  63 ریل گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا جن میں 32 ریل گاڑیوں کے مطالبے کے ساتھ کیرالہ سرفہرست ہے

ریلوے بورڈ کے چیئر مین نے واضح کیا ہے کہ جس قدر تعداد میں ریل گاڑیاں درکار ہوں گی، 24 گھنٹے کے اندر فراہم کی جائیں گی

Posted On: 12 JUN 2020 1:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12؍جون،بھارتیہ ریلوے ریاستوں کی جانب سے ضرورت کے اظہار کے مطابق خصوصی  شرمک ریل گاڑیاں  مہاجر مزدورو ں کی نقل وحمل کے لئے چلانے کے لئے پابند عہد ہے اور اس سلسلے میں ریلوے کا مقصد یہ ہے کہ مہاجرین کو  آرام دہ اور محفوظ  نقل وحمل خدمت فراہم کی جائے۔ اب تک مزید 63 شرمک خصوصی ریل گاڑیاں، ریلوے بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے  ریاستوں کو ان کے مطالبے پر فراہم کرائی جاچکی ہیں۔ ان ریاستوں میں  مجموعی طور پر  7 ریاستیں یعنی کیرالہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، گجرات اور جموں وکشمیر  نے  شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کو چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مجموعی طور پر 63 شرمک  خصوصی  ریل گاڑیاں چلائی گئی تھیں جن میں آندھرا پردیش کی جانب سے تین ریل گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گجرات کی جانب ایک ریل گاڑی ، جموں وکشمیر کی جانب سے 9 ریل گاڑیوں ، کرناٹک کی جانب سے 6 ریل گاڑیوں ، کیرالہ کی جانب سے 32 ریل گاڑیوں ، تمل ناڈو کی جانب سے 10 ریل گاڑیوں  اور مغربی بنگال کی جانب سے  دو ریل گاڑیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے  ابھی  اپنی ضرورت کا اظہار کیا جانا باقی ہے۔

 یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ  ریلوے بورڈ کے چیئر مین نے  29 مئی ، 3 جون اور 9 جون کو  اس موضوع پر  ریاستی حکومتوں کے نام  مراسلات ارسال کئے تھے، جن میں زور دے کر کہا گیا تھا کہ  بھارتیہ ریلوے  درخواست کرنے پر 24 گھنٹوں کے اندر اندر درکار تعداد میں  شرمک خصوصی ریل گاڑیاں فراہم کرائے گی۔

 بھارتیہ ریلوے نے ریاستی حکومتوں کو  مطلع کیا ہے کہ بھارتیہ ریلوے  ریاستوں کی جانب سے مطالبات کے موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر  شرمک خصوصی ریل گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ وزارت ریلوے نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ  شرمک  خصوصی ریل گاڑیوں کے سلسلے میں  اپنی ضروریات کا اظہار کریں اور ان کو خود ہی احساس ہو جائے گا کہ  ریل کے ذریعے بچے  ہوئے افراد  کی نقل وحمل کے سلسلے میں ان کا مطالبہ کس طرح سے فوری طور پر ایک طے شدہ انداز میں  پائے  تکمیل کو پہنچتا ہے۔ بھارتیہ ریلوے نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ریلوے اپنی جانب سے مستقبل میں  اظہار کئے جانے والی کسی بھی ضرورت کے مطابق  اضافی  شرمک خصوصی ریل گاڑیاں فراہم کرائے گی۔ بھارتیہ ریلوے  کسی بھی اضافی مطالبے کی تکمیل کرے گی، جو  مختصر نوٹس کے تحت بھی کیا جائے گا۔

 یہاں اس بات کا ذکر مناسب  ہوگا کہ اب تک بھارتیہ ریلوے کی جانب سے 60 لاکھ افراد کو  ان کی  منزل مقصود ریاستوں تک پہنچانے کے لئے 4277 شرمک  خصوصی ریل گاڑی خدمات  چلائی جاچکی ہیں۔ شرمک خصوصی ریل گاڑیاں یکم مئی 2020 سے چلائی جارہی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-- ق ر)

U-3232


(Release ID: 1631103) Visitor Counter : 250