سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

موٹر گاڑیوں کے کاغذات کے قانونی طور پر درست ہونے کی تاریخ کو توسیع دے کر 30 ستمبر 2020 تک کردیا گیا

Posted On: 09 JUN 2020 4:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جون، 2020،                 سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  موٹرگاڑیوں کے کاغذات کے قانونی طور پر درست ہونے کی تاریخ کو مزید بڑھا کر اسے اس سال ستمبر تک کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

اس سے پہلے سڑک ٹرانسپور اور شاہراہوں کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوں کو 30 مارچ 2020 کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ فٹنس، پرمٹ (ہر قسم کے) ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن یا کوئی اور متعلقہ کاغذ، جس کی آخری تاریخ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اضافہ نہیں کیا جاسکا یا اب نہیں کیا جاسکتا اور جس کی میعاد یکم فروری 2020 سے ختم ہوگئی ہے یا 30 جون 2020 تک ختم ہوجائے گی اس کی تاریخ کو 30 جون 2020 تک  قانونی طور پر درست سمجھا جائے۔

البتہ چونکہ کووڈ-19 کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور وصول ہونے والی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب گڈکری نے وزارت کو یہ ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے کہ اس مدت میں 30 ستمبر 2020 تک اضافہ کیا جائے اور تمام   متعلقہ کاغذات کو اس تاریخ تک قانونی طور پر درست مانا جائے۔

بعد میں، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 21 مئی 2020 کو ایک  گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں موٹرگاڑیوں کے مرکزی قانون1989 کی دفعہ 32 یا دفعہ 81 کے تحت اس کی آخری تاریخ کی حد بھی بڑھا کر 31 جولائی 2020 کردی گئی۔.

اب ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مزید درخواست کی گئی ہے کہ وہ  موٹر گاڑیوں کے قانون 1988 کے تحت فراہم کردہ ضابطوں یا دیگر قوانین کے تحت اسی طرح کے ضابطوں پر غور کریں اور پرمٹ یا فیس یا کاغذات کی تجدید کے لیے ٹیکس وغیرہ پنالٹی میں ڈھیل دینے پر غور کریں تاکہ کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شدہ غیر معمولی حالات میں لوگوں کو رلیف فراہم کیا جاسکے۔

. '****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3166

 



(Release ID: 1630789) Visitor Counter : 218