زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سال 21-2020کے لئے پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی - پی ڈی ایم سی) کے جزو 'فی قطرہ زیادہ فصل' کے تحت ریاستی حکومتوں کو 4000 کروڑ کا سالانہ الاٹمنٹ دیا گیا۔ کچھ ریاستوں کو فنڈ جاری کرنے کا عمل پہلے سے ہی چل رہا ہے
پانچ ہزار کروڑ روپئے کا مائیکرو آبپاشی فنڈ کارپس بھی نابارڈ کے ساتھ مل کر بنایا گیا، پی ایم کے ایس وائی - پی ڈی ایم سی کے تحت دستیاب التزامات سے ہٹ کر مائکرو آبپاشی کو فروغ دینا اصل مقصد
Posted On:
10 JUN 2020 12:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 جون :
زرعی تعاون اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ ’پردھان منتری کرشی سنچای یوجنا (پی ایم کے ایس وائی۔ پی ڈی ایم سی) کے جزو 'فی قطرہ زیادہ فصل' نافذ کر رہا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی - پی ڈی ایم سی کے تحت مائکرو آبپاشی ٹیکنالوجیز اور ڈرپ اور اسپرنکلر سینچائی نظاموں کے توسط سے کھیت کی سطح پر پانی کے استعمال کی استعداد بڑھانے پر مرکوز کیا جاتا ہے۔ ڈرپ مائیکرو آبپاشی کی تکنیک سے نہ صرف پانی کی بچت کرنے میں بلکہ کھاد کے استعمال ، مزدوری کے اخراجات اور ان پٹ کے دیگر اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
رواں سال کے لئے سالانہ 4000 کروڑ پہلے ہی مختص کیا جا چکا ہے اور ریاستی حکومتوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومتوں نے اس پروگرام کے تحت شامل مستفدین کی نشاندہی کی ہے۔ 2020-21 کے لئے کچھ ریاستوں کو فنڈ کی فراہمی کا عمل پہلے سے ہی چل رہا ہے۔
مزید برآں ، مائکرو آبپاشی فنڈ کارپس 5000 کروڑ روپے کے نابارڈ کے ساتھ مل کر بنائے گئے ہیں۔ فنڈ کا مقصد ریاستوں کو خصوصی اور اختراعی منصوبوں کے توسط سے مائیکرو آبپاشی کی کوریج کو بڑھانے کے لئے ضروری وسائل جٹانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کا ایک دیگر مقصد کسانوں کو مائیکرو آبپاشی کے نظام کو قائم کرنے کے تئیں ترغیب دینے کے لئے پی ایم کے ایس وائی-پی ڈی ایم سی کے تحت دستیاب التزامات سے ہٹ کر مائیکرو آبپاشی کو فروغ دینا ہے۔ اب تک نابارڈ کے توسط سے آندھراپردیش اور تمل ناڈو کو مائیکرو سنیچائی فنڈ سے بالترتیب 616.14 کروڑ روپے اور 4678.79 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت کور کیا گیا ایریا آندھراپردیش میں 1.021 لاکھ ہیکٹئر اور تمل ناڈو میں 1.76 لاکھ ہیکٹئر ہے۔
پچھلے پانچ سالوں (2015-16ء سے 2019-20تک) کے دوران 46.96 لاکھ ہیکٹئر ایریا کو پی ایم کے ایس وائی۔ پی ڈی ایم سی کے توسط سے مائیکرو سینچائی کے تحت کور کیا گیا ہے۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:3174
(Release ID: 1630785)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
Telugu
,
Tamil
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Odia
,
Malayalam