صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس
مرکزی ٹیموں کو ان 50 سے زیادہ میونسپل اداروں میں تعینات کیا گیا جہاں کووڈ-19 سے بہت زیادہ معاملات ہیں
Posted On:
09 JUN 2020 1:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9/ جون 2020 ۔ صحت و کنبہ بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 سے کنٹرول اور اس کے بندوبست کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرکے ریاستی حکومتوں کی مدد کے لئے ان 15 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 سے زیادہ اضلاع / میونسپل باڈیز میں اعلیٰ سطحی کثیر موضوعاتی ٹیموں کو تعینات کیا ہے، جہاں انفیکشن کے بہت زیادہ معاملات ہیں اور جہاں یہ بیماری بڑھی ہے۔ یہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں: مہاراشٹر (7 اضلاع / میونسپل باڈیز)، تلنگانہ (4)، تمل ناڈو (7)، راجستھان (5)، آسام (6)، ہریانہ (4)، گجرات (3)، کرناٹک (4)، اتراکھنڈ (3)، مدھیہ پردیش (5)، مغربی بنگال (3)، دہلی (3)، بہار (4)، اترپردیش (4) اور اڈیشہ (5)۔
تین رکنی ٹیم میں دو پبلک ہیلتھ ماہرین / وبائی امراض کے ماہر / کلینیشین اور محتاط طریقے سے انتظامی تعاون دینے والے اور بہتر انتظام کے لئے جوائنٹ سکریٹری سطح کا ایک سینئر نوڈل آفیسر شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں اضلاع / شہروں کے اندر متاثرہ لوگوں کا تیزی سے علاج کرنے / معاملات کے کلینکل بندوبست کے نفاذ میں ریاست کے محکمہ صحت کو تعاون دینے کے لئے علاقے میں جاکر اور صحت دیکھ بھال سے متعلق مراکز میں کام کررہے ہیں۔
بہتر تال میل، علاقے میں تیزی سے کارروائی، زیادہ گہری حکمت عملی کو اپنانے کو یقینی بنانے کے لئے یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ان اضلاع / میونسپل اداروں کو برابر مرکزی ٹیموں کے رابطے میں رہنا چاہئے، جو پہلے سے ہی ریاستوں کے ساتھ تال میل کررہے ہیں۔ اس طرح کی مسلسل بات چیت سے زمینی سطح پر نگرانی، کنٹرول، جانچ اور علاج سے متعلق کام مزید مضبوط ہوگا۔
مرکزی ٹیم ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اتھارٹیز کے سامنے آنے والے کچھ چیلنجوں جیسے کہ جانچ میں رخنہ، کم جانچ، فی ملین آبادی، اعلیٰ شرح توثیق، اعلیٰ جانچ شرح توثیق، اگلے دو مہینوں میں صلاحیت میں کمی کے خطرے کا سامنا کرنے، بستروں کی ممکنہ کمی، شرح اموات کے بڑھتے معاملات، اعلیٰ دوہری کاری کی شرح، ایکٹیو معاملات میں اچانک اضافہ وغیرہ میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کررہی ہیں۔
متعدد اضلاع / میونسپل باڈیز پہلے ہی ضلع سطح پر اسی کام کے لئے مخصوص اہم ٹیم کی تشکیل کرچکے ہیں، جس میں ضلع سطح کے ڈاکٹر اور انتظامی افسر شامل ہیں، جو مرکزی ٹیم کے ساتھ مستقل طور پر تال میل کریں گے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3156
09.06.2020
(Release ID: 1630598)
Visitor Counter : 242
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam